• 27 اپریل, 2024

رپورٹ حمدیہ محفل

رپورٹ حمدیہ محفل
جامعتہ المبشرین گھانا

مؤرخہ 12 جنوری 2021ء بروزمنگل جامعۃ المبشرین گھانا میں سالِ نو کا پہلا پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام مجلس ارشاد کے تحت منعقد کیا گیا۔پروگرام سے قبل جامعہ ہال کو بینرزسے سجایا گیا اور اس کے سٹیج کے عقب کو پردوں سے زینت دی گئی۔عقب میں بڑے سائز کا ٹی وی لگایا گیاچنانچہ پروگرام کے حوالے سے مائیکروسوفٹ پاور پوائنٹ پر 25 بینرز تیار کیے گئے جوٹی وی پر دورانِ پروگرام چلتے رہے۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی مکرم مولوی نواز احمد صاحب استاذ جامعۃ المبشرین تھے۔اس پروگرام کے تمام شاملین نے اللہ تعالیٰ کی حمد کے موضوع پر ہی لب کشائی کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا جو عزیزم عیسیٰ ایکوا نے کی جو گھانا سے ہیں۔گھانا کے ہی عزیزم لقمان اسماعیل نے حدیث پڑھی۔ عزیزم حسین بواٹِنگ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا پاکیزہ حمدیہ کلام ’’حمدو ثناء اسی کو‘‘ مترنم آواز میں سنایا اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی پڑھا۔ان کا تعلق بھی گھانا سے ہے۔

زمبابوے کے طالبعلم عزیزم پاٹسَم مَچیمہ نے حضرت اقدس مسیح موعود و مھدی معہود علیہ السلام کا اقتباس پڑھا۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالی ٰعنہ کا اقتباس عزیزم قاسم الیاسو نے پڑھا ۔عزیزم بابا ادریسو نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی المصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اقتباس پیش کیا۔یہ دونوں بھی گھانا سے ہیں۔بعدازاں لائبیریا سے تعلق رکھنے والے عزیزان ابوبکر شریف،بشیرالدین سونی اورابراہیم سیسی نے song of praiseپیش کیا جو Mandingoزبان میں تھا۔

حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمۃ اللہ علیہ کا اقتباس عزیزم محمد احمد نے پیش کیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمۃ اللہ علیہ کااقتباس عزیزم عبد الرحمان ابن نے پیش کیا۔یہ دونوں طلباء بھی گھانا سے ہیں ۔حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اقتباس عزیزم موسیٰ بلدے نے پیش کیا جو گیمبیا سے ہیں۔گھانا کے شمالی صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء عزیزان زِبلم عبد الفتاؤ، قاسم الیاسو ،طاہر نورالدین اور محمد احمد نے Dagbani زبان میں songs of praise کورس میں پیش کیا۔

آخر پر مہمانِ خصوصی نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباس کی روشنی میں نصائح کیں۔اور اختتامی دعا کروائی۔ اس پروگرام میں تمام اساتذہ کرام شامل ہوئے۔پروگرام کے بعد اساتذہ کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

(رپورٹ از فہیم احمد خادم نمائندہ گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2021