• 14 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ فَارِجَ الهَمِّ،كاشِفَ الغَمِّ،مُجِيْبَ دَعْوَةِ المُضْطَرِّيْنَ رَحْمٰنَ الدُّنْيَا والآخِرَةِ وَرَحِيْمَهُمَا أنْتَ تَرْحَمُنِيْ فَارْحَمْنِیْ بِرَحْمَةتُغْنِیْنِيْ بِهاعَنْ رَحْمَۃِ مَنْ سِواكَ

(مستدرک حاکم مطبوعہ بیروت جلد1، صفحہ:515)

ترجمہ: اے اللہ! مشکل کشا اور غم دور کرنے والے! لاچاروں کی دعا سننے والے !دنیا اور آخرت میں بن مانگے عطا کرنے والے! اور محنتوں کا صلہ دینے والے!توہی ہے جو مجھ پر رحم کرے۔ پس اپنی ایسی رحمت خاص سے مجھ کو حصہ دے جو تیرے سوا مجھے ہر قسم کی رحمت سے مستغنی کردے۔

یہ سید ومولیٰ، خیر الوریٰ، خاتم الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی قرض ومشکلات سے نجات کی دعا ہے۔

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابوبکر میرے پاس تشریف لائے اور فرمانے لگے کیا تم نے وہ دعا سنی جو مجھے رسولِ کریم ﷺ نے سکھائی ہے؟۔ حضرت عائشہؓ نے عرض کیا وہ کون سی دعا ہے؟ آپ نے فرمایا وہ دعا جو حضرت عیسیٰؑ اپنے ساتھیوں کو سکھاتے تھے۔ ایسی دعا کہ اگر تم میں سے کسی کے ذمہ پہاڑ کے برابر بھی سونا ہو اور وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرے تو وہ ضرور اس قرض کو دور کردے گا۔ دعا یہ ہے (مندرجہ بالا دعا)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

یوم والدین

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2022