• 27 اپریل, 2024

فقہی کارنر

قل خوانی

سوال:۔ میت کے قل جو تیسرے دن پڑھے جاتے ہیں ان کا ثواب اسے پہنچتا ہے یانہیں؟

جواب: قل خوانی کی کوئی اصل …. شریعت میں نہیں ہے۔ صدقہ دینا اور استغفار میت کو پہنچتے ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ ملا نوں کو اس سے ثواب پہنچ جا تا ہے۔ سواگر اسے ہی مردہ تصور کرلیا جاوے (اور واقعی ملاں لوگ روحانیت سے مردہ ہی ہوتے ہیں) تو ہم مان لیں گے۔

ہمیں تعجب ہے کہ یہ لوگ ایسی باتوں پر امید کیسے باندھ لیتے ہیں! دین تو ہم کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا ہے اس میں ان باتوں کا نام تک نہیں، صحابہ کرامؓ بھی فوت ہوئے کیا کسی کے قل پڑھے گئے؟ صد ہا سال کے بعد اور بدعتوں کی طرح یہ بھی ایک بدعت نکل آئی ہوئی ہے۔

(البدر 16 مارچ 1904ء 5-6)

(داؤد احمد عابد۔ مربی سلسلہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

یوم والدین

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2022