• 12 مئی, 2024

اعلان نکاح

مکرم حافظ مرزا مرفود احمد کے بڑے بھائی اعلان کرواتے ہیں کہ
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نےمؤرخہ 04 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ خاکسار کے بھائی مکرم حافظ مرزا مرفود احمد ابن مکرم مرزا نسیم احمد بیگ (مرحوم) نسووالی سوہل ضلع گجرات کے نکاح کا اعلان ہمراہ مکرمہ دوحہ ماجد بنت ماجد رشید صاحب (مرحوم) کے فرمایا ۔عزیزم حافظ مرزا مرفود احمد صاحب نے لاہور یونیورسٹی سے 2019ء میں سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور خدا تعالیٰ کے خاص فضل سے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ سے حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں گولڈ میڈل دیا گیا ۔ الحمدللّٰہ علٰی ذلک۔

عزیزی حافظ صاحب موصوف، مکرم مرزا بشیر احمد گجراتی (درویش قادیان) کے پوتے اور حضرت مرزا بہادر بیگ رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل میں سے ہیں۔ جنہوں نے 1903ء کے سفر جہلم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی سعادت حاصل کی تھی۔ اس وقت ان کے سات بیٹے تھے جوبعد از بیعت یکے بعد دیگرے وفات پا گئے ۔اس وجہ سے مخالفین کی طرف سے بہت سے اعتراضات کا سامنا بھی رہا۔ حضرت مرزا بہادر بیگ صاحب رضی اللہ عنہ نے جب قادیان کا سفر اختیار کیا توحضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں نرینہ اولاد کے لئے دعا کی درخواست بھی کی ۔حضرت علیہ السلام نے بعد از دعا فرمایا کہ فکر نہ کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد عطا فرمائے گا۔ جس کے بعد خدا کے فضل سے اللہ تعالی نے آپ کو دو بیٹوں سے نوازا۔ چھوٹے بیٹے مکرم مرزا بشیر احمد گجراتی کو (درویش قادیان) ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ الحمد للہ۔

جبکہ بچی کے والد مکرم ماجد رشید (مرحوم) مکرم خواجہ محمد رشید (مرحوم) ساکن پیپلز کالونی لطیف آباد نمبر 4 حیدر آباد سندھ کے بیٹے تھے۔ مکرم خواجہ محمد رشید نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر عین جوانی میں احمدیت قبول کی تھی اور تمام خاندانی مخالفتوں کے باوجود خدا کے فضل سے ثابت قدم رہے۔ الحمدللّٰہ۔

قارئین الفضل سے رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

(ادارہ کی طرف سے مبارکباد قبول کریں۔)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ