• 7 مئی, 2024

پکنک مجلس خدام الاحمدیہ سکاسو، مالی

احمدی نوجوانوں کی تنظیم مجلس خدام الاحمدیہ کا ایک مقصد احمدی نوجوانوں کی جسمانی ، ذہنی ، اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بنا نا ہے ۔ اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا بھر میں پھیلی مجالس خدام الاحمدیہ تربیتی و روحانی پروگرامز کے علاوہ لغویات سے پاک کھیل کود اور تفریحی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہیں۔

مؤرخہ 22فروری 2021ء کو مجلس خدام الاحمدیہ سکاسو، مالی نے سکاسو شہر سے 26کلومیٹر کے فاصلے پر ایک گاؤں فراکو کی خوبصورت آبشار پر پکنک کا انعقاد کیا۔ مکرم ادریس سی صاحب صدر جماعت احمدیہ سکاسو نے تمام ضروری ہدایات اور دعا کے بعد خدام کو پکنک کے مقام پر روانہ کیا۔ فراکو گاؤں میں پہنچ کرآبشار کے تازہ پانی سے نہانے کیساتھ خدام نے مزیدار آلو گوشت کا سالن تیار کیا۔ دوپہر کے کھانے سے فارغ ہو کر نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد معلم سلسلہ مکرم محمد لامین کوناتے صاحب نے نماز باجماعت کی اہمیت پر خدام کو درس دیا۔ درس کے بعد خدام و اطفال نے پکنک کے مقام پر وقار عمل کے ذریعہ صفائی کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے بعد تما م خدام و اطفال بخیریت سکاسو پہنچ گئے۔ مجلس خدام الاحمدیہ سکاسو کی اس پکنک میں 32خدام 18اطفال اور 3انصار شامل ہوئے۔

(رپورٹ احمد بلال مغل ۔(مبلغ سلسلہ سکاسو ، مالی))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 مارچ 2021