• 18 مئی, 2024

سورۃ جمعہ

عَنْ اَبِیْ ہُرَیَْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ کُنَّا جُلُوْسًا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاُنْزِلَتْ عَلَیْہِ سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ (وَ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ) قَالَ قُلْتُ مَنْ ھُمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ فَلَمْ یُرَاجِعْہُ حَتّٰی سَأَلَ ثَلَا ثًا وَ فِیْنَا سَلْمَانُ الْفَارِسِیُّ وَضَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَدَہٗ عَلٰی سَلْمَانَ ثُمَّ قَالَ: لَوْ کَانَ الْاِیْمَانُ عِنْدَ الثُّرَیَّا لَنَالَہٗ رِجَالٌ اَوْ رَجُلٌ مِنْ ھٰؤُلَآءِ۔

(بخاری کتاب التفسیر سورۃ جمعہ باب قولہ وَ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ)

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ سورۃ جمعہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم پر نازل ہوئی جس میں یہ آیت بھی تھی۔ وَ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ حضور ؐسے میں نے دریافت کیا کہ یا رسول اﷲ! یہ کون لوگ ہیں۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔ حتی کہ حضور ؐ سے تین دفعہ پوچھا۔ اسی مجلس میں حضرت سلمان فارسیؓ بھی بیٹھے تھے۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ حضرت سلمانؓ پر رکھ کر فرمایا کہ اگر ایمان ثریا کے پاس بھی ہو گا۔ تو ان (اہلِ فارس) میں سے ایک شخص یا ایک سے زائد اشخاص اس کو پا لیں گے۔

پچھلا پڑھیں

ریجنل ریفریشر کورسز مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 مارچ 2022