• 3 مئی, 2024

ریجنل ریفریشر کورسز مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون

مکرم جوزف لامین کمارا صاحب معتمد مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ
مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کو ماہِ دسمبر 2021 و ماہِ جنوری 2022ء میں تمام ریجنز میں ریجنل عاملہ جات و لوکل قائدین ریجن کے ریفریشر کورسز کے انعقاد کی توفیق ملی۔ مکرم مولوی محمد مورث کماراصاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کی رہنمائی و اجازت سے ریفریشر کورسز کے لئے ایک جامع پروگرام بنایا گیا اور ان ریفریشر کورسز کے لئے ممبران نیشنل عاملہ تشریف لے گئے۔ پروگرام کی مختصر رپورٹ پیشِ خدمت ہے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔عہد اور انفرادی تعارف کے بعد تمام ریجن سے آنے والے قائدین اور ممبران عاملہ سے اظہارِ تشکر کیا گیا۔ اور سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے کی تلقین کی اور اپنی عاملہ فعال بنانے پر زور دیا۔تمام شعبہ جات کا تعارف کروایااور ذمہ داریاں بتائی گئیں۔ دستورِ اساسی و لائحہ عمل سے تما م شعبہ جات کی ذمہ داریاں پڑھ کر سنائیں گئیں اور اس بارہ میں سوالات کے جواب دئیے گئے۔ اس کے علاوہ رپورٹ فارم پُر کرنے کا طریق کار اور بروقت مرکز بھجوانے کی تلقین کی گئی۔مرکزی ممبرانِ عاملہ نے خدام یونیفارم، میٹنگز میں شمولیت،شعبہ جات کی سکیمز بنانا، خدام الاحمدیہ مجلس شوریٰ کا تعارف اور خدام اور اطفال کے اچھے پروگرامز بنانےکے طریقہ کار کی وضاحت کی۔پروگرام کے آخر پر رشتہ ناطہ کے حوالہ سے تفصیلی ہدایات دی گئیں اور سوال و جواب بھی ہوئے۔ اختتامی دعا کے بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی اوربعد ازاں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ریجنل مبلغین کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

قارئین سے دعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو ہر لحاظ سے اس پروگرام کو بابرکت کرے اور تمام عہدیداران کے علم و عمل میں برکت عطا فرماتے ہوئے انہیں احسن رنگ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والا بنائے۔ آمین

ریفریشر کورسز میں حاضری حسبِ ذیل رہی:

  • مورخہ 18 دسمبر 2021ء کو فری ٹاؤن (مغربی ریجن) میں 25 جبکہ مورخہ 19 دسمبر 2021ء کو فری ٹاؤن (مشرقی ریجن) میں 16 حاضری رہی۔
  • مؤرخہ 8 جنوری 2022ء کو میامبا ریجن میں 18، بو ریجن میں 80، کینما ریجن میں 40 حاضری رہی۔
  • مؤرخہ 15 جنوری 2022ء کولنگے ریجن میں 30، لنسر ریجن میں 26، مکینی ریجن میں 53، کونو میں 31، پورٹ لوکو ریجن میں 50، روکوپر ریجن میں 26 اور دارو ریجن میں 38حاضری رہی۔
  • مؤرخہ 16 جنوری 2022ء کو واٹر لو ریجن میں 43، مائل 91 ریجن میں 39 حاضری رہی۔
  • مؤرخہ 22 جنوری 2022ء کو مشاکا ریجن میں 31 حاضری رہی۔

(رپورٹ: جوزف لامین کمارا۔ معتمد مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

اسلامی حدود و تعزیرات کی روشنی میں زنا، زنا بالجبر اور قذف کی حقیقت

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ