• 14 جولائی, 2025

آج کی دعا

اے میرے محسن اور اے خدا !مَیں ایک تیرا ناکارہ بندہ پُر معصیت اور پُر غفلت ہوں۔ توُنے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔ تُو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بےشمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔ سو اب بھی مجھ نالائق اور پُر گناہ پر رحم کر اور میری بےباکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اور کوئی چارہ گر نہیں۔ آمین ثم آمین۔

(مکتوبات احمد جلدنمبر2 صفحہ10 مکتوب نمبر 2 بنام حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحبؓ جدید ایڈیشن)

یہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیحِ موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کی غلطیوں، کوتاہیوں، گناہوں کی بخشش کی دعاہے۔

بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزاس دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
اس زمانے میں آنحضرتﷺ کے عاشق صادق نے جو ہمیں دعائیں سکھائی ہیں۔ اس بارے میں ان کے بھی ایک دو نمونے پیش کرتا ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ(مندرجہ بالا دعا) پس یہ دعائیں ہیں جو ہمارا خاصہ ہونا چاہئیں۔ تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں بھی رہیں اور اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں اور گناہوں پر نظربھی رکھتے رہیں اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتے ہوئے ان سے بچنے کی کوشش بھی کرتے رہیں۔

(خطبہ جمعہ 27مارچ 2009ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

ریجنل ریفریشر کورسز مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 مارچ 2022