سر درد کا علاج
حضرت مولانا غلام رسول راجیکی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ مجھے خواب میں بتایا گیا کہ جس شخص کے سر میں درد ہو اس کے لئے یوں عمل کیا جائے کہ اس کی پیشانی پرلا کا حرف لکھتے جائیں اور درود شریف پڑ ھتے جائیں تو ان شاء اللّٰہ درد دور ہو جائے گا۔ چنانچہ جب میں نے اس خواب کا ذکر ایک مرتبہ موضع پٹی مغلاں میں کیا تو وہاں کے ایک احمدی دوست مرزا افضل بیگ صاحب نے اس کا بارہا تجربہ کیا اور لوگوں کوفائدہ پہنچا یا ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک
(حیاتِ قُدسی حصہ دوم صفحہ40)
(مرسلہ: ثمرہ خالد جرمنی)