• 29 اپریل, 2024

اللہ کا شریک ٹھہرانا بڑا گناہ ہے

عبدالرحمٰن بن ابی بکرہؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ آپ ؐ نے تین بار فرمایا: کیا میں تمہیں کبیرہ گناہوں میں سے سب سے بڑے (گناہوں) کا نہ بتاؤں؟ پھر آپ ؐ نے فرمایا اللہ کا شریک بنانا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹی گواہی دینایا جھوٹ بولنا۔ رسول اللہ ﷺ سہارا لئے ہوئے تھے۔آپ ؐ بیٹھ گئے اور اس بات کو دہراتے چلے گئے ہم نے سوچا کہ کاش آپؐ خاموش ہو جائیں۔

(صحیح مسلم، کتاب الایمان)

پچھلا پڑھیں

اک اسیر راہ مولا آج رخصت ہو گیا

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ