• 18 اپریل, 2024

افریقہ کورونا وائرس ڈائری نمبر1 ,17 اپریل 2020

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
18,769 4,385 972

چند ممالک جن  میں کیسز کی تعداد زیادہ ہے

اس وقت سب سے زیادہ مصر  میں ہیں اس کے بعد جنوبی افریقہ ،مراکش  اور  الجیریاہیں ۔ ان ممالک میں کیسز کی تعداد دو ہزار سے اوپر ہے ۔

افریقہ میں سب سے پہلا کیس

۱۴ فروری ۲۰۲۰ کو مصر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک چائینی نیشنل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ اس طرح مصر وہ پہلا ملک بن گیا جہاں سب سے پہلے یہ وائرس پہنچا۔

ٹسٹ کی سہولت

 شروع میں صرف دو افریقن ملک کورونا ٹسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ اب WHO کی مدد کے ساتھ 44 ممالک میں ٹسٹ کی سہولت موجود ہے ۔

فلائٹس بند ہونے کی جہ سے سٹاف  کے پہنچنے میں تاخیر

زیادہ تر افریقن  ممالک نے اپنے ائیر آپریشن بند کر دئے ہیں ۔ اسی طرح سرحدیں بھی بند کر دیں ہیں ۔ افریقہ کے باہر سے میڈیکل سٹاف کے پہنچنے میں بھی تاخیر  کا باعث رستے بند ہو جانا بھی ہے ۔

لاک ڈاؤن

کل ۲۳ ممالک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ جن میں ۱۲ نے نیشنل سطح پر لاک ڈاؤن اپلائی کیا ہے جبکہ دیگر گیار ہ ممالک  نے صرف متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ہے۔

کرفیو کا نفاذ

افریقہ کے آٹھ ممالک میں کرفیو کا نفاذ کردیا گیاہے ۔برکینا فاسو ، مالی ، جنوبی افریقہ وغیرہ شامل ہیں ۔

آئی ایم ایف کا قرضے کا اعلان

  افریقہ  ایشیا ء اور مڈل ایسٹ کے پچیس  غریب   ممالک کے لئے قرضے کا ریلیف دیا جائے گا ۔ جو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے  کوشش کررہے ہیں ۔

برکینا فاسو کے صدر مملکت کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں

صدر مملکت برکینا فاسو   نے اعلان کیا ہے کہ  موجودہ صورت حال کے پیش نظر وہ  آئندہ چھ ماہ تک اپنی تنخواہ وصول نہیں کریں گے اور ریلیف فنڈ میں دیں گے۔جبکہ وزیر اعظم ، وزرا مملکت  اور وفاقی  وزراء  حسب ترتیب چار، دو اور ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

شہریوں کے لئے پانی بجلی مفت اور دیگر سہولیات

برکینا فاسو  حکومت نے  اپنے شہریوں کے لئے بعض  سہولیات کا اعلان  کیا ہے ۔

۱۔  اپریل سے جون تک پانی اور بجلی کے  بعض بلز فری اور بعض میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔

۲۔ پانی اور بجلی کے بلز پر جرمانے کی رقم معاف کر دی گئی ہے ۔

۳۔ گھروں میں سولر سسٹم لگانے کی کی آسان کرنے  کے لئے پچاس فیصد قیمت کم کر دی گئی ہے۔

۴۔بازار اور ٹھیلے بند ہونے کی وجہ سے  تین ماہ  اپریل سے جون تک  دوکانوں اور ٹھیلوں  کی جگہ کرائے  نہیں لئے جائیں گے ۔ میونسپل  کمیٹی کا ٹیکس  معاف ۔  پانی ،بجلی  اور سیکورٹی کی سہولت  فری دی جائے گی۔

۵۔ غریب لوگوں میں راشن  تقسیم ہوگا  خاص طور پر ان لوگوں  میں جن کی  دوکانیں بند ہو جانے کی وجہ سے روزگار ختم ہوگئے ہیں۔

۶۔ ٹیکسی اسٹینڈ کی پارکنگ فیس فری۔

عوامی جمہوریہ کونگو

عوامی جمہوریہ کونگو میں  COVID-19 وبا کی نگران ٹیم نے تجویز کیاہے کہ  عوامی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے۔ اسی طرح رات آٹھ سے صبح پانچ تک کرفیو کا نفاذ ہو ۔

مالی

 مالی مغربی افریقہ کا ملک جہاں پہلے ہی چھ ملین لوگ سیکورٹی مسائل کاشکار ہیں۔ وہاں کورونا وائرس کی آمد ایک  مصیبت  کی موجودگی میں   ایک اور  مصیبت نازل ہونے کی طرح ہے۔ مالی کے تمام ہمسایہ ممالک میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جو سارے افریقہ کے ایک چوتھائی مریضوں کی تعداد کے برابر ہے ۔وبا کےمقابلے کے لئے مالی نے 25 .8 ملین ڈالرز ریزرو کئے ہیں ۔

امریکی امداد

امریکہ کے شہروں میں ترقیاتی یونیورسٹی (یو ایس ایس ایڈ) کی بنیاد پر افریقہ بھر میں کورونا وائرس سے متعلق امریکہ کو 170 180 ڈالر سے زیادہ امداد فراہم کی گئی ہے۔
امریکہ پانی کی صفائی اور طبی سازوسامان کے مندرجاہ موسمی ممالک کو مالی مدد فراہم کرتا ہے:

امریکہ پانی کی صفائی اور طبی سازوسامان کے لیے مندرجہ ذیل ممالک کو مالی مدد فراہم کر چکا ہے:

  • سوڈان، 13 ملین ڈالر
  • جنوبی سوڈان، 13 ملین ڈالر
  • صومالیہ، 12 ملین ڈالر
  • جمہوریہِ وسطی افریقہ 5 ملین ڈالر

غانا

گھانا کے صدر  مملکت  نے کرونا وائرس کیخلاف اقدامات کیلئے 10 کروڑ امریکی ڈالر مختص کردئے ہیں۔بیماری کیخلاف اضافی اقدامات کےبارے میں ر یڈیو اور ٹیلی ویژن پر قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہاکہ اس بیماری کی وبا کی شکل اختیار کرنے کی صورت میں ہمیں مکمل تیاری کیلئے ضروری اقدامات کرنا ضروری تھے۔صدر نے کہا کہ یہ فنڈز بنیادی ڈھانچہ کو توسیع دینے، اشیا اور آلات کی خریداری اور عوام کو شعور دینے پر خرچ کئے جائیں گے۔

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

(نمائندہ  روزنامہ الفضل لندن ( آن لائن )

پچھلا پڑھیں

اک اسیر راہ مولا آج رخصت ہو گیا

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ