• 26 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ17۔مئی2020ء

ماسکو  شدید متأثر  /ایران میں عید کی اجازت/ہندوستان ادویات برآمد کرتا ہے/جرمنی میں ہوٹلوں پر نئی ہدایات/ بچوں میں کورونا کی شدت/جہاز کے  کرایوں میں اضافہ /ہوائی پر 30 جون تک نہ آئیں/چینی سفیر کی اسرائیل میں ہلاکت/گھوڑدوڑ ٹریک کھل گئے/شاپنگ مالز کے باہر لمبی لائنیں/قطر میں ماسک لازمی قرار/جاپان میں سہولیات کا فقدان/ترکی میں اموات میں کمی/سوڈان میں متأثرین میں اضافہ/برازیل متأثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر/ خوراک انڈسٹری سماجی فاصلوں کے ساتھ نہ چل سکے گی۔

متاثرہ افراد : 46لاکھ56ہزار                         اموات: 3 لاکھ12ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں
متاثرین اموات متاثرین اموات
1 امریکہ 1,409,45285,86027,0902041
2روس272،04325379200119
3برطانیہ236،715339983560384
4جرمنی173772788162057
5ہندوستان8594027523970103
6سعودی عرب52016302284010

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد17لاکھ3ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ68ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ53ہزار ،سپین میں  1 لاکھ47ہزار ہے۔جبکہ روس میں 67 ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں87ہزارکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں 5ہزار کااضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 1,966,932
یورپ 1,848,445
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 323,055
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 167,546
جنوب مشرقی ایشیا 129,520

https://covid19.who.int/

  • روسی دارلحکومت  ماسکو   کورونا  سب سے زیادہ متأثر ہوا ہے  اور پورے ملک کے  281752 افراد میں سے  تقریباً 50 فی صد کا تعلق ماسکو سے ہی ہے۔ اب یہ تعداد کثرت سے مضافات میں بھی پھیلنے لگ گئی ہے۔ روسی صدر پوٹن نے  مقامی لیڈروں پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے  ا بات کی ہدایت کی ہے کہ ہر کوئی اپنے اپنے علاقائی حالات واقعات کے مطابق لاک ڈاؤن کرنے اور ختم کرنے کا فیصلہ کرے۔(سی این این)
  • ایران نے ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات کی اجازت دے دی ہے۔ البتہ حکام کے مطابق عید کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائیگی اور جن جگہوں پر انتہائی رش کا اندیشہ ہوا وہاں نمازنہیں ہوگی۔(الجزیرہ)
  • دنیا بھر میں ملیریا  کی ادویات کلوروکوین ، ہندوستان سب سے زیادہ برآمد کرتا ہے اور امریکہ کی تقریبا نصف ادویات میں ہندوستانی ادوایات جز و لازم ہیں۔ ادھر ہندوستان اپنی  دوا سازی کیلئے چین سے تقریباً 70 فی صد خام مال حاصل کرتا ہے۔ موجودہ حالات میں جب ہر شخص کو ادویات کی بے حد ضرورت ہے ، امریکہ کو اس بات سے بھی خدشہ ہے کہ اگر یہ سپلائی چین متأثر ہوئی تو کیا کیا جائے گا۔ چنانچہ اس سپلائی چین پر امریکہ کو انتہائی تحفظات ہیں جن سے بچنے کیلئے امریکی عوام کو امریکی تیار شدہ ادویات کے استعمال کی ترغیب دلائی جارہی ہے۔(سی این این)
  • جرمنی میں بعض ریستوران  دوبارہ فعال تو ہوگئے ہیں البتہ انہوں نے عوام کو سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کیلئے سر پر  ایک مخصوص شکل کی  ٹوپی پہننا لازم قرار دی ہے جس کی اطراف اتنی لمبی ہیں کہ خود بخود سماجی فاصلہ ہوجائے گا۔(سی این این)
  • بعض ماہرین کے مطابق  ہوائی جہاز پر سفر کرنے کی  اجازت ملنے کے بعد نئے کرائے ناموں میں نسبتا اضافہ دیکھنے کو ملگے جو کہ مسافروں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے کچھ سیٹوں کے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہوگا۔(سی این این)
  • امریکی جزیرہ ہوائی  کے حکام نے سیاحوں کو جون  کے اختتام تک نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔ جو سیاح اس دوران آئیں گے ، انہیں بھی 30 جون تک انتظار کرنا ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں 5 ہزار ڈالرز جرمانہ اور ایک سال تک قید سنائی جاسکتی ہے۔(سی این این)
  • ·        اسرائیل میں چینی سفیر کی ہلاکت۔ البتہ    یہ ہلاکت کورونا سے تو نہیں لیکن حال ہی میں چائنہ امریکہ   تلخیوں اور امریکی  سیکرٹری مایک پومپیو کا اسرائیل جانا اور چائنہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرنا وغیرہ بھی ایسے  واقات جنہیں نظر انداز نہیں کیاجاسکتا(سی این این)
  • ماہرین صحت بچوں میں کورونا کے اثرات اور حال ہی میں کورونا کی علامات سے ملتی جلتی علامات میں ہسپتال لائے گئے بچوں کی بابت تشویش رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ   یہ بلاواسطہ کورونا سے منسلک تو نہیں کہا جاسکتا البتہ کورونا کی وجہ سے آنے والی Immunity کے باعث یہ علامات ظاہر ہورہی ہیں۔(سی این این)
  • نیویارک میں گھو ڑدوڑ  ٹریک اور کار ریسنگ ٹریکس کھولنے پر غور ۔ البتہ یہ بات تو واضح ہے کہ عوام کا ہجوم اس میں شامل نہ ہوسکے گا۔(الجزیرہ)
  • تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کھلنے والے شاپنگ مالز میں  شدید ہجوم دیکھنے کو ملا ہے۔ لمب لمبی قطاریں اور بھیڑیں کثرت سے دیکھنے میں آرہی ہیں۔(الجزیرہ)
  • نازک حالات کے باوجود روس نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو  اپنے ملک میں آنے کی اجازت دے دی ہے (الجزیرہ)
  • دیگر کئی ممالک کی طرح قطر نے بھی عوام کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا۔(الجزیرہ)
  • جاپانی ڈاکٹرز اور ہیلتھ اسٹاف کا طبی سہولیات کے فقدان کا  اظہار۔ بعض ڈاکٹرز کو ان دنوں کام کا الاؤنس مل رہا ہے البتہ ایسی بھی تعداد ہے جو کسی قسم کے الاؤنس نہ ملنے کی  شکایت کررہی ہے۔(الجزیرہ)
  • ترکی میں کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔(الجزیرہ)
  • سوڈان میں  گزشتہ دنوں سب سے زیادہ متأثرین سامنے آئے جن کی تعداد 325 ہے۔(الجزیرہ)
  • برازیل میں کورونا کے باعث  متأثرین کی تعداد 233،500 ہوچکی ہے جو عالمی سطح پر چوتھا نمبر بنتا ہے۔ مختلف حکام نے عالمی برادری کو اس بابت توجہ بھی دلائی ہے۔(سی این این)
  • کورونا کے باعث متأثر ہونے والی   سب سےزیادہ Food Indsutry کے ماہہرین اور بعض  مالکان کے مطابق  سماجی فاصلوں کی ہدایات کے ساتھ ہوٹل اور ریستوران کھولنا ممکن نہیں رہا۔ جہاں اپنے عملہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آنے والے کسٹمرز کی حفاظت اور  پھر سماجی فاصلہ کی وجہ سے  منافع کمانا انتہائی مشکل ہوگیاہے۔(سی این این)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر31 ، 17 مئی 2020

اگلا پڑھیں

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت کے بارہ میں