• 17 اپریل, 2024

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت کے بارہ میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت کے بارہ میں

 ڈاکٹر شبیر احمد بھٹی صاحب کی تازہ رپورٹ

از پرائیویٹ سیکرٹری ، حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ

17 ؍ مئی 2020، بروز اتوار

اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی عمومی صحت آج بہت بہتر رہی۔ زخموں کے درد میں بھی کمی آئی ہے اور ماتھے، ناک اور گھٹنے کے زخم بڑے تسلی بخش طور پر مندمل ہو رہے ہیں۔ الحمد للہ۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ڈاک بھی ملاحظہ فرما رہے ہیں اور سب احبابِ جماعت کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔ آپ بھی پیارے آقا کے لیے درد ِ دل سے دعائیں جاری رکھیں کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے حضور کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے تا کہ جماعت اگلے جمعہ اپنے پیارے امام کی زیارت سے مشرف ہوسکے۔

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ17۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ