• 26 اپریل, 2024

وہ زمین و آسمان کا خالق

کیا میں اور کیا میری اوقات
اس سے افضل نہیں کسی کی ذات
وہ زمین و آسمان کا خالق
اس سے ارفع نہیں ہے کائنات
کون ہے کیا ہے کہاں ہے وہ
کھوج کر دیکھو یہ سوالات
علم دولت طاقت اور اختیارات
تمہارا وہم گھمنڈ صرف مفروضات
دعا دوا فضل اور ہوں صدقات
دور ہو جاتے ہیں دکھ درد اور مشکلات
سمجھا نہیں خود کو اب تک
کیسے بتاؤں اس کی تجلیات
محبت اس کی یار چکھ تو لو
ایسی شیریں نہیں ہے کوئی لذت
اس کی باتیں ہیں علم کی باتیں
ملیں گے ان میں ہی سب جوابات
اس کے جلوؤں کو دیکھنا ہو اگر
دیکھ لو اس کی سب مخلوقات
چاند چہرے ہیں اس کے سب چہرے
دیکھ لو اس کے سب عجائبات
موت سے کیوں ڈر گئے پیارے
موت کے بعد ہی ہے اصل حیات
میرے مالک کوئی شکوہ ہے نہ شکایت ہے
بس تیرا شکر ہے تیرا فضل تیری عنایت ہے
میں نے کی ہے حقیر سی کوشش
نہیں ہے شاعری یہ ہیں گزارشات
خاک ہے خاک ہے اُسے خاک رہنے دو
خاک میں ہے اس کی خاک کی نجات

(کاشف ریحان خالد بیلجیئم)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 16 جون 2020ء

اگلا پڑھیں

عالمی اپڈیٹ Covid -19