• 17 مئی, 2024

سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ Holy is He Who Watches over me

کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام

حمد و ثنا اسی کو جو ذات جاودانی
ہمسر نہیں ہے اس کا کوئی نہ کوئی ثانی
باقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانی
غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی
سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یارجانی
دل میں میرے یہی ہے سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ
ہے پاک پاک قدرت عظمت ہے اسکی عظمت
لرزاں ہیں اہل قربت کروبیوں پہ ہیبت
ہے عام اس کی رحمت کیونکر ہو شکر نعمت
ہم سب ہیں اسکی صنعت اس سے کرو محبت
غیروں سے کرنا الفت کب چاہے اسکی غیرت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ

Worship and praise belong to Him Who is Everlasting;
He has not equal or His like. He alone endures,
all else is but perishable; To love others is only an idle tale.
All are others, He alone is the darling of my heart;
The only cry of my heart: ‘Holy is He Who watches over me’.
Holy is His Divine might, Grandeur is His alone;
Those close to Him stand atremble, And angels are awe-stricken.
His Mercy is all-pervasive; How can one be grateful enough?
We are all His creation; We must Love Him.
To love others is contrary to His Pride Blessed be this day;
Holy is He Who watches over me.

[Mahmud ki Amin, Ruhani Khaza’in, Vol. 12, pp. 319]

(برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے احباب جماعت احمدیہ پھیل چکے ہیں ۔جماعتی پروگراموں میں روایت کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم کلام مترنم آواز میں پڑھا جاتا ہے ،لیکن اکثر بچے اور نوجوان جو اردو زبان بول چال کی حد تک جانتے ہیں اسے سمجھنے سے محروم رہتے ہیں ۔ روزنامہ الفضل آن لائن گاہے گاہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم کلام مع انگریزی ترجمہ شائع کرے گا تاکہ ایسے جماعتی پروگراموں میں بھی ترجمہ پڑھا جاسکے نیز والدین گھروں میں بھی بچوں کو اس روحانی مائدہ کے معانی بھی بتا سکیں ۔ ادارہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اگست 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 اگست 2020