• 27 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

محترمہ عتیقہ عزیز باجوہ صاحبہ، گروس گیراؤ جرمنی تحریر کرتی ہیں کہ میرے والدمحترم چوہدری عزیز احمد باجوہ صاحب (گوجرہ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکستان) مورخہ 12 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ بقضائے الٰہی وفات پاگئے ۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

آپ پچھلے چند سالوں سے معدہ، پھیپھڑوں ، خون کی کمی جیسے مختلف عوارض میں مبتلا تھے۔ آخری ایام میں آپ کے گردوں کا بھی ڈائیلسس شروع ہوگیا تھا۔وفات کے روز بھی اسی سلسلہ میں طاہر ہارٹ ربوہ میں داخل تھے۔

آپ نہایت شفیق اور ہمدردباپ تھے۔آپ نے اپنی تمام عمر ایک محنتی، حوصلہ مند ،باہمت اور ایک جرات مند انسان کی حیثیت سے بسر کی۔آپ نے فوج کی نوکری کی تھی اور اس کا اثر تمام عمر آپ کی طبیعت میں رہا۔ ہمیشہ اپنے کاموں میں چوکس اور کمربستہ رہتے۔ فوج سے پنشن کے بعد آپ گورنمنٹ اسکولوں میں بطور پی ٹی آئی ٹیچر بھی ملازم رہے۔ آپ ایک نیک، تہجد گذار اور پنجوقتہ باجماعت نماز کا التزام کرنیوالے، مخلص احمدی اور داعی الی اللہ تھے۔ اپنی بیماری میں بھی کبھی ان باتوں میں کمزوری نہیں دکھائی ۔حالات جیسے بھی ہوں ہمیشہ نماز اور خصوصًا نماز فجر مسجد میں جاکر ادا کرتے تھے۔ آخری ایام میں بیماری کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔بہت ملنسار طبیعت کے مالک تھے۔ اپنوں اور غیروں ، چھوٹوں اور بڑوں گویا سب سے ہمدردی اور دلجوئی آپ کا شیوہ تھا۔ آپ کا آبائی گاؤں 312 ج ب کتھو والی گوجرہ تھا۔

آپ نے اپنے بعد ہماری والدہ محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ ،ایک بیٹا مکرم بابر عزیز باجوہ اور بیٹیوں میں مکرمہ اریبہ عزیز باجوہ نیز خاکسار کے علاوہ بہو، داماد اور پوتے پوتیاں ، نواسے نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا کہ وہ ہم سب کو صبر اور حوصلہ سےاس جدائی کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور خود ہماری ڈھارس بنے۔ آمین

خداتعالیٰ ہماری والدہ صاحبہ کو صحت اور درازی عمرعطا فرمائے۔ آمین

آپ موصی تھے ۔ موجودہ وبائی حالات کی وجہ سے آپ کی نماز جنازہ بہشتی مقبرہ ربوہ کے جنازہ گاہ میں ہی ادا کی گئی ۔ان حالات کے باوجود ایک کثیر تعداد نے نمازجنازہ اور تدفین میں شمولیت اختیار کی اور تعزیت کی۔ اللہ ان سب کو اس کی بہترین جزا دے۔ آمین

خداتعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنا خاص فضل کرتے ہوئے میرے والد سے مغفرت کا سلوک کرے اور ہمیشہ انہیں اپنے قرب میں جنت کے اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی نیکیوں کو ان کی اولاد اور اگلی نسلوں میں بھی جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 ستمبر 2020