• 15 جون, 2025

دعا کا تحفہ

رکوع کے بعد قیام کی دُعا

حضرت ابو سعیدؓخدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ رکوع سے سر اٹھا کر یہ دُعا پڑھتے تھے:

اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمٰوَاتِ وَمِلْءُالْاَرْضِ وَمِلءُ مَاشِئْتَ مِنْ شَیْءٍ بَعْدُ اَھْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ اَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَکُلُّنَا لَکَ عَبْد اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَاالْجَدِّ مِنکَ الْجَدُّ

(مسلم کتاب الصلٰوۃ)

ترجمہ:- اے اللہ! ہمارے پروردگار! سب تعریفیں تجھے حاصل ہیں۔ (اتنی زیادہ تعریفیں) جن سے زمین بھی بھر جائے اور آسمان بھی اور ان کے بعد جو چیزیں تو چاہے وہ بھی (اس حمد سے) بھر جائیں۔ اے تعریف اور بزرگی والے! بندہ تیری جتنی بھی تعریف کرے تو اس کا حق دار ہے اور ہم سب تیرے بندے ہیں۔ اے اللہ! جو چیز تو عطا کرے اُسے کوئی روکنے والا نہیں۔ اور جسے تو روک دے وہ کوئی عطا نہیں کر سکتا اور کسی بزرگی والے کو تیرے مقابلہ پر اُس کی بزرگی چنداں نفع نہیں دے سکتی۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ61)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 14؍اکتوبر 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 اکتوبر 2022