• 29 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

روز مرہ کی متفرق دعائیں

• مرغ کی اذان سننے پر اللہ سے اُس کا فضل مانگنا چاہئے۔ کتّے یا گدھے کی آواز سننے پر اَعُوذُ بِاللّٰہ پڑھا جائے۔ یعنی میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔

(ابو داؤد کتاب الادب)

• ایک شخص کو سخت غصّے میں دیکھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے ایک ایسے کلمہ کا علم ہے جسے پڑھنے سے اس کا غصہ دور ہو جائے اور وہ ہے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ

(ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ: اے اللہ مَیں راندے ہوئے شیطان سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ83)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

میاں محمد اسحاق طارق صاحب کی وفات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 نومبر 2022