• 15 مئی, 2024

میاں محمد اسحاق طارق صاحب کی وفات

مکرم ایم۔ایم۔طاہر یہ افسوس ناک اطلاع دیتے ہیں:
محترم میاں محمد اسحاق طارق آف ڈیفنس لاہور موٴرخہ 8؍نومبر 2022ء کو 76سال کی عمر میں انتقال کرگئے اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ موٴرخہ 10؍نومبر 2022ء بروز جمعرات دن 11:30بجے احاطہ دفاتر صدر انجمن احمدیہ میں آپ کی نماز جنازہ محترم سید خالد احمد شاہ صاحب نے پڑھائی اور بہشتی مقبرہ دارالفضل میں قبر تیار ہونے پر مکرم مولانا مبشر احمد کاہلوں صاحب نے دعا کروائی۔

آپ محترم ماسٹر میاں محمد ابراہیم جمونی صاحب سابق مبلغ امریکہ وہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے بیٹے تھے۔ ربوہ کے مقدس ماحول میں پروان چڑھےاور یہیں تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ نے حبیب بنک لمیٹڈ میں سروس کا آغاز کیا اور بطور سینئر وائس پریذیڈنٹ ریٹائر ہوئے۔ سروس کا عرصہ ربوہ اور لاہور میں گزرا۔ آپ مرنجان مرنج طبیعت کے مالک اور علمی ادبی ذوق رکھنے والی شخصیت تھے۔ آپ کے تعلقات عامہ کا دائرہ وسیع تھا۔ آپ کو کچھ عرصہ بطور نائب امیر جماعت ڈیفنس لاہور خدمت کا موقع ملا۔ سال 2014ء – 2015ء میں آپ زعیم اعلیٰ مجلس انصار اللہ طاہر ڈیفنس لاہور رہے۔

پس ماندگان میں اہلیہ مکرمہ ناصرہ اسحاق بنت صوبیدار میجر بشیر احمد صاحب کے علاوہ ایک بیٹا اوردوبیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے ساتھ مغفرت کا سلوک فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی