• 18 مئی, 2024

پاکدامنی

دو عضو اپنے جو کوئی ڈر کر بچائے گا
سیدھا خدا کے فضل سے جنت میں جائے گا
وہ اِک زباں ہے عضو نہانی ہے دوسرا
یہ ہے حدیثِ سیّدنا سیّد الوریٰؐ

(دُرّثمین صفحہ115)

اِحْصَان۔ ۔ ۔ سے مراد خاص وہ پاکدامنی ہے جو مرد اور عورت کی قوت تناسل سے علاقہ رکھتی ہے اور مُحصن یا مُحصِنہ اُس مرد یا اُس عورت کو کہا جائے کہ گا جو حرام کاری یا اس کے مقدمات سے مجتنب رہ کر اس ناپاک بد کاری سے اپنے تئیں روکیں۔۔ ۔ اس جگہ یاد رہے کہ یہ خُلق جس کا نام احصان یا عفت ہے یعنی پاکدامنی۔ یہ اسی حالت میں خُلق کہلائے گاجب کہ ایساشخص جوبد نظری یا بدکاری کی استعداد اپنے اندر رکھتا ہے یعنی قدرت نے وہ قویٰ اس کو دے رکھے ہیںجن کے ذریعہ سے اس جرم کا ارتکاب ہو سکتا ہے اس فعل شنیع سے اپنے تئیں بچائے۔

(اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد10 صفحہ340)

پچھلا پڑھیں

اعلان ولادت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2022