• 29 اپریل, 2024

اعلان ولادت

مکرم ملک قیصر محمود تحریر کرتے ہیں:
خاکسار کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے موٴرخہ 8؍دسمبر 2022ء بروز جمعرات کو بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نام ’’فیضیہ محمود اعوان‘‘ تجویز کیا ہے۔ عزیزہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ عزیزہ مکرم ملک زبیر احمد صاحب کی پوتی ہے۔

قارئین الفضل کی خدمت میں عاجزانہ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ فیضیہ محمود اعوان کو صحت و سلامتی والی دراز عمر عطا فرمائے، خلیفہٴ وقت کی فرمانبردار اور جماعت کے لئے مفید وجود بنائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی