• 3 مئی, 2024

ہم کس طرح حضور کے سلطان نصیر بن سکتے ہیں؟

جلسہ برطانیہ 2022ء کے دوران اسلام آباد ٹلفورڈ میں احمدی وکلاء ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں درج ذیل سوالات ہوئے:

سوال: حضور! ہميں اس حوالے سے رہنمائي چاہيے کہ ہم کس طرح احمدي وکلاء ايسوسي ايشن کے ذريعہ احمدي وکلاء کو انساني حقوق کوقائم کرنے کيلئے اپني خدمات پيش کرنے کيلئے متوجہ کر سکتے ہيں؟

حضور انور ايدہ اللہ نے فرمايا: ’’يہ کام تو ميں نے آپ کو ديا ہے۔ آپ کو ديکھنا پڑے گا کہ کس طرح شاملين کي تعداد کو بڑھانا ہے۔ آپ اپنے لوگوں کو، اپنے کلچر کو جانتے ہيں، اپنے لوگوں کي ذہنيت کو جانتے ہيں۔ تو ميں نے Jonathan صاحب کو کچھ رہنمائي دي ہے آپ ان سے پوچھ سکتے ہيں۔ ليکن رپورٹ توآپ کو پيش کرني چاہئے، يعني آپ بتائيں کہ کس طرح آپ يہ کريں گے۔ اگر وہ حقيقي احمدي ہيں اور وہ احمديت کي حقيقت کو جانتے ہيں اور انسانيت کي خدمت کي اہميت کو جانتے ہيں اور جماعت کي خدمت کو جانتے ہيں تو ان کو تو اپنے آپ کوخود پيش کرنا چاہيے کہ وہ ايسوسي ايشن ميں شامل ہوں۔‘‘

سوال: افريقہ سے آنے والے ايک سائل نے عرض کيا:ہميں بطور احمدي مسلمان سياست ميں اور انصاف کي بالا دستي کے لئے کام کرنے کو کہا گيا ہے۔ ليکن ہمارے ممالک ميں جو لوگ بھي ان پيشوں ميں ہوتے ہيں وہ کرپٹ ہوتے ہيں اور جو لوگ ان ميں شامل ہوتے ہيں وہ بھي کرپٹ ہوجاتے ہيں۔ ميرا سوال يہ ہے کہ ايک احمدي کس طرح ان ميں شامل ہو اور اپنے اخلاق کو بھي قائم رکھے؟

حضور انور ايدہ اللہ نے فرمايا: ’’صرف يہ دو شعبے کرپٹ نہيں ہيں بلکہ پوري دنيا کرپٹ ہے۔ پوري سوسائٹي کرپٹ ہے۔ ميں آپ کو بتاتا آرہا ہوں کہ کس طرح احمديوں کو ان کي تربيت کرني چاہيے۔ ايک احمدي کا کيا کام ہے۔ آپ ان کو بتائيں کہ سچائي اور انصاف ہي اصل بات ہے۔ ان دو باتوں کا صحيح رنگ ميں قيام ہر ايک کے لئے ضروري ہے، بشمول سياست دان، وکلاء اور ہر ايک آدمي جس کے پاس کوئي بھي ذمہ داري ہے۔ تو ہمارا کام لوگوں کو نصيحت کرتے چلے جانا ہے۔ پھر يہ بھي کہ اپنا نمونہ دکھائيں۔ جب اپنا نمونہ دکھائيں گے۔ تو لوگوں کو پتہ چلے گا کہ ہماري سوسائيٹي ميں ايسے بھي لوگ ہيں جو کہ سچے ہيں اور جو کوشش کرتے ہيں کہ انصاف کا قيام ہو۔‘‘

سوال: جب ميں خطبات ميں حضرت خالد بن وليدؓ کے بارے ميں روايات سنتا ہوں جو کہ حضور اپنے خطابات ميں بيان فرما رہے ہيں۔ ميں سوچتا ہوں کہ ہم کس طرح حضور کے سلطان نصير بن سکتے ہيں؟

حضور انور ايدہ اللہ نے فرمايا: ’’اگر آپ ان خطابات کو صحيح رنگ ميں سنيں گے تو آپ کو وہيں جواب بھي مل جائے گاکہ کس طرح آپ خلافت احمديہ اور جماعت احمديہ کے سلطانِ نصير بن سکتے ہيں اور اس کے علاوہ ميں Jonathan صاحب کو کچھ ہدايت وقتاً فوقتاً ديتا رہتا ہوں۔ آپ ان سے يہ لے سکتے ہيں۔‘‘

(روزنامہ الفضل آن لائن 15؍نومبر 2022ء)

پچھلا پڑھیں

اعلان ولادت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2022