بلندی پر چڑھنے کی دُعا
حضرت انسؓ نے بلندی پر چڑھنے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دُعا بیان کی ہے:
اَللّٰھُمَّ لَکَ الشَّرْفُ عَلٰی کُلِّ شَرْفٍ وَّلَکَ الْحَمْدُ عَلٰی کُلِّ حَالٍ
(مسند احمد مطبوعہ بیروت جلد3 صفحہ239)
ترجمہ: اے اللہ تعالیٰ! تیرے ہی لئے عزت ہے ہر ایک بلندی پر اور تیرے ہی لئے سب تعریف ہے ہر ایک حال میں۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ107)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)