• 25 اکتوبر, 2024

ایک سبق آموزبات

عورت کا مقام و مرتبہ

اس بات کو نہ بھولئے کہ عورت دنیا کی اہم ترین اور عظیم ترین ہستی ہے۔ وہ دنیا میں اس لئے نہیں آئی کہ مردوں کا کھلونا بنی رہے بلکہ عورت وہ مقدس ہستی ہے جس نے دنیا کے بڑے بڑے پیغمبروں، اوتاروں، اولیاؤں اور علماء کو جنم دیا۔ اس کی گود میں، قومیں پلیں اور بڑھیں۔ اس نے دنیا کے سامنے ایثار و قربانی کا بہترین عملی نمونہ پیش کیا۔ لیکن زمانہ کا انقلاب دیکھیئے عورت آج اپنی عظمت کھو چکی ہے۔ اس نے صرف یہ سمجھ لیا ہے کہ وہ مردوں کے جذبات کا ایک کھلونا ہے اور اپنی اہم ترین ذمہ داریوں کو فراموش کر چکی ہے۔ اس اعجاز اور سمّان کو قائم نہیں رکھا جو اسے سرورِ کونین ﷺ سے ملا۔ جنّت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔

(مرسلہ: مصباح عمر تیماپوری۔ انڈیا)

پچھلا پڑھیں

اعلان ولادت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2022