• 18 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

• مکرم سعید احمد وفا تحریر کرتے ہیں کہ
خاکسار کے بڑے بھائی مکرم رشید احمد خاں بھٹی ولد مکرم چوہدری محمدخاں دھیرکے کلاں ضلع گجرات حال کارکن دفتر وصیت مورخہ 29دسمبر2019ء کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کی نماز جنازہ مورخہ 31دسمبر 2019ء کو بعد نماز ظہر بیت المبارک میں ادا کی گئی۔ آپ کی تدفین موصی ہونے کی وجہ سے بہشتی مقبرہ دارالفضل میں ہوئی۔ آپ نے ابتداء میں بطور اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر کراچی میں ملازمت کی پھر 1971ء میں ملازمت چھوڑ دی۔ موصوف نے منڈی بہاؤالدین شاہ تاج شوگر ملز میں ایک لمبا عرصہ ملازمت کی۔وہاں سے ملازمت چھوڑ کر دفتر وصیت میں ایک لمبا عرصہ خدمت کی۔ موصوف مکرمہ سلیمہ قمر سابقہ ایڈیٹر مصباح کے خاوند تھے۔ اس کے علاوہ آپ نے ایک بیٹا مکرم سلیم احمد سول انجینئر اپنی یادگار چھوڑا ہے۔ قارئین سے دعاکی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

• مکرم محمد اسلم سلہری محلہ نصیر آباد سلطان مورخہ 28 دسمبر 2019ء کو حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ آپ کی نماز جنازہ اگلے روز بعد نماز مغرب بیت المبارک میں ادا کی گئی اور قبرستان عام میں تدفین ہوئی۔ آپ نے اپنے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ قارئین سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

• مکرمہ سدرۃالمنتہٰی ڈنمارک تحریر کرتی ہیں خاکسار کے دادا مکرم محمد شریف 12 جنوری 2020ء کو 92 سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

آپ صُلح جو طبیعت والے انسان تھے، نماز باجماعت کے پابند، مقامی مسجد میں 5 وقت اذان دیتے، آپ دعوت الی اللہ کے شیدائی تھے اور دعوت الی اللہ کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہ جانے دیتے، کسی بیمار کی عیادت اور وفات شدگان کے افسوس میں شامل ہوتے، چاہے لمبا سفر اختیار کرنا پڑتا۔

آپ نے طویل عرصہ بطور صدر جماعت چک 22 حمیدآباد، ضلع بہاولپور خدمت کی توفیق پائی۔ پارٹیشن کے بعد لاہور میں حضرت مصلح موعود ؓ کی خدمت کی توفیق پائی اور تین خلفائے احمدیت کی صحبت سے مستفیض ہوئے۔

آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ پسماندگان میں 8 بیٹے ایک بیٹی اور بہت سے پوتے پوتیاں اور نواسیاں چھوڑے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان سے اپنی خاص رحمت کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی جماعت اور خلافت کا حقیقی فدائی بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جنوری 2020