معاشرے میں پائیدار امن کا قیام صر ف اسلامی تعلیم پر عمل پیرا ہونےاور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے سے ہی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ حضورؐ نے فرمایا ہے کہ تم جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک ایمان نہ لاؤ اور مومن نہیں ہو سکتے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہ کرو۔ (مسلم) ہر مسلمان کے دوسرے پر کچھ حقوق ہیں جن کو ادا کر کے معاشرے کو پر امن اور جنت نظیر بنایا جاسکتا ہے۔ اللہ کرے کہ ہم میں سے ہر ایک ایسا مومن بن جائے جو اپنے مومن بھائی سےنہ صرف محبت کرے بلکہ اس کے لئے نفع رساں وجود بنتے ہوئے معاشرے کےلئے امن اور سکون میں اضافہ کرنے کا باعث بھی بنے۔ آمین
(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون کینیڈا)