• 26 اپریل, 2024

شان مصلح موعودؓ

آسماں سے مہدئ موعود نے پائی خبر
نور کا پیکر ملے گا تجھ کو اک لخت جگر
ساری قومیں برکتیں پائیں گی اس موعود سے
نورفرقاں سے منور ہوں گی وہ محمود سے
آپ کا استاد خود مولا تھا وہ رب کریم
جلوہ گر ہوتا تھا اس پر روزوشب رب علیم
آپ مظلوموں کے حامی اور تھے ان کے نصیر
آپ کے دم سے رہائی پا گئے لاکھوں اسیر
ان کی تقریروں میں لذت تھی عجب تھی چاشنی
ان کی تقریریں سے ہر سو پھیلتی تھی روشنی
یورپ و افریقہ میں بھیجے مبشر آپ نے
کر دئے گورے و کالے سب منور آپ نے
اس کی ہمت سے ہوئی آباد ربوہ کی زمیں
بن گیا اس کی دعاؤں سے یہ اک شہر حسیں
یاد رکهیں گی تجھے قومیں سدا فضل عمر
رحمتیں بھیجیں گی تجھ پر اے مسیحا کے پسر
مصلح موعود تجھ پر ہر گھڑی ہوں رحمتیں
میرے مولا کی سدا نازل ہوں تجھ پر برکتیں

(خواجہ عبدالمومن۔ناروے)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ مورخہ 14 فروری 2020ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ