• 14 مئی, 2024

بشارت دی کہ اِک بیٹا ہے تیرا

فَسُبْحَانَ الَّذِی اَخْزَی الْاَعَادِی

حضرت اقدس علیہ السلام اپنی ایک نظم میں فرماتے ہیں:

خدایا! تیرے فضلوں کو کروں یاد
بشارت تُو نے دی اور پھر یہ اولاد
کہا ’’ہرگز نہیں ہوں گے یہ برباد
بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد‘‘
خبر مجھ کو یہ تُو نے بارہا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِی اَخْزَی الْاَعَادِی
مری اولاد سب تیری عطا ہے
ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے
یہ پانچوں جو کہ نسلِ سیدہ ہے
یہی ہیں پنج تن جِن پر بنا ہے
یہ تیرا فضل ہے، اے میرے ہادی!
فَسُبْحَانَ الَّذِی اَخْزَی الْاَعَادِی
بشارت دی کہ اِک بیٹا ہے تیرا
جو ہو گا ایک دن محبوب میرا
کروں گا دُور اس مَہہ سے اندھیرا
دکھاؤں گا کہ اِک عالَم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِی اَخْزَی الْاَعَادِی

پچھلا پڑھیں

افضل الانبیاء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 فروری 2022