• 29 اپریل, 2024

ہم خلیفہٴ وقت کے لیے کیا دعا کریں؟

حضور انور ایدہ اللہ کے حالیہ دورہٴ امریکہ 2022ء میں واقفین نو کی کلاس میں ایک واقف نو نے سوال کیا:

سوال: جب ہم حضور انور يا خليفہٴ وقت کيلئے دعا کرتے ہيں تو حضور کيا پسند فرمائيں گے کہ ہم کيا دعا کريں؟

حضور انور ايدہ اللہ بنصرہ العزيز نے فرمايا: ’’آپ کو يہ دعا کرني چاہيے کہ اللہ تعاليٰ خليفہٴ وقت کو اس کے فرائض کي ادئيگي ميں نصرت فرمائے اور اللہ تعاليٰ نے جن ذمہ داريوں کا بوجھ خليفہٴ وقت کے کندھوں پر ڈالا ہے وہ پوري طرح سے ادا ہوں۔اللہ تعاليٰ اسے قوت دے۔اللہ تعاليٰ اسے صحت دے تا کہ وہ اسلام اور احمديت کي خاطر صحيح طرح سے خدمت کر سکےاور خليفہٴ وقت کے ذہن ميں جو بھي منصوبے ہوں وہ اللہ تعاليٰ کي تائيد و نصرت سے کم وقت ميں اور بہترين طريق پر مکمل ہوں اور اللہ تعاليٰ اسے مددگار بھي عطا کرے يعني سلطانِ نصير تا کہ مدد گاروں کي ايک ٹيم خليفہٴ وقت کي مدد کر سکے اور اللہ تعاليٰ ہميں بھي خليفہٴ وقت کے سلطان نصير ميں شامل کرےتا کہ وقف نو کي حيثيت سے ہم خليفہٴ وقت کي، اس کے منصوبوں، خواہشوں اور تدابير کي تکميل ميں مدد کرتے ہوئے اپنے فرائض کي ادئيگي کر سکيں۔‘‘

(الفضل آن لائن 9؍دسمبر 2022ء)

پچھلا پڑھیں

جسے حاصل ہے اماں جانؓ کا شرفِ نگہبانی

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی