• 14 مئی, 2024

فقہی کارنر

حضرت مسیح موعودؑ کا ایک لڑکی کی طرف سے ولی بننا

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمدؓ  تحریر کرتے ہیں کہ میاں رحمت اللہ صاحب ولد میاں عبداللہ صاحب سنوری نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میرے نکاح کا خطبہ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ نے پڑھا تھا لیکن حضرت مسیح موعودؑ نے خود میری اہلیہ کی طرف سے اپنی زبان مبارک سے ایجاب و قبول کیا تھا۔ کیونکہ حضور ولی تھے۔ مَیں اس کو اپنی نہایت ہی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔ نکاح تو حضور نے کئی ایک کے پڑھائے ہوں گے لیکن اس طرح کا معاملہ شاید ہی کسی اور سے ہوا ہو۔ سب کچھ والد صاحب مرحوم و مغفور پر حضرت اقدس کی خاص شفقت کا نتیجہ تھا۔

(سیرت المہدی جلد2 صفحہ125-126)

(داؤد احمد عابد۔ استادجامعہ احمدیہ یوکے)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مارچ 2022