• 24 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

حبس بول سے صحت یابی کی دُعا

حضرت ابو درداءؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا۔ اُس نے بتایا کہ اُس کے والد کے مثانہ میں پتھری وغیرہ کے باعث پیشاب بند ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے یہ دَم اور دُعا سکھائی:

رَبُّنَا اللّٰہُ الَّذِیْ فِیْ السَّمَآءِ تَقَدَّسَ اسْمُکَ اَمْرُکَ فِیْ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ کَمَا رَحْمَتُکَ فِیْ السَّمَآءِ فَاجْعَلْ رَحمَتَکَ فِیْ الْاَرضِ وَاغْفِرْ لَنَا حُوْبَنَا وَخَطَایَانَا اَنْتَ رَبُّ الطَّیِّبِیْنَ فَاَنْزِلْ شِفَآءً مِّنْ شِفَآءِکَ وَرَحْمَۃً مِّنْ رَحْمَتِکَ عَلٰی ھٰذَا الْوَجَعِ

(ابو داؤد کتاب الطب)

ترجمہ:-ہمارارب وہ اللہ ہے جو آسمان میں ہے۔ تیرا نام بہت پاک ہے، زمین و آسمان میں تیرا حکم چلتا ہے جس طرح آسمان میں تیری رحمت ہے۔پس زمین میں بھی اپنی رحمت عطا کر، ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کر۔ تو پاکبازوں کا رب ہے۔ پس اپنی شفائے خاص میں سے شفا نازل کر اور اِس بیماری اور تکلیف پر اپنی رحمت خاص میں سے رحمت نصیب کر۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ147-148)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام پیغام

اگلا پڑھیں

فی امان اللہ