فی امان اللّٰہ
خدا حافظ و ناصر
بسم اللّٰہ الرّحمٰن الرّ حیم
نہایت پیارے قارئین روزنامہ الفضل آن لائن لندن
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
پیارے حضورحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر روز نامہ الفضل آن لائن لندن، الفضل انٹر نیشنل میں ضم ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس انضمام کو جماعت اور احباب جماعت کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آمین
الفضل آن لائن لندن کے پلیٹ فارم سے آپ موٴرخہ 22؍مارچ 2023ء کو آخری شمارہ بعنوان خصوصی نمبر یوم مسیح موعودؑ جزو 2 ملاحظہ کر سکیں گے اور 23؍مارچ 2023ء سے سہ روزہ الفضل انٹرنیشنل ان شاء اللّٰہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل کے طور پر آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔
قریباً عرصہ سوا تین سال میں الفضل آن لائن لندن کے 924 کے قریب شمارے منظر عام پر آئے جن میں کئی خصوصی نمبرزبھی شامل ہیں۔ ان شماروں کی تیاری اور کامیابی میں آپ قارئین کرام، کارکنان و ممبران ٹیم الفضل، کارکنان آئی ٹی ٹیم، مترجمین کی ٹیم، نمائندگان، رضاکارانہ خدمت بجا لانے والے مرد حضرات و خواتین، مضمون نگار، مراسلہ نگار، شعرائے کرام اور 40 سے زائد کتب کو ترتیب دینے والے بہت سے کرمفرماؤں کی شبانہ روز محنت، ترویج و تشہیر کے لئے کوششیں، دعائیں اور مدد شامل حال رہیں۔ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ روزنامہ الفضل آن لائن لندن بہت مختصر عرصہ میں ہزاروں سے نکل کر لاکھوں اخبار بینوں کے ہاتھوں میں جانا شروع ہوا۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک
ادارہ ان تمام قربانیوں، محنت اور معاونت کرنے پر جزاکم اللّٰہ تعالیٰ خیراً فی الدنیا والآ خرہ کی دعا دیتے ہوئے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ سے رخصت ہورہا ہے۔آپ کے بے مثال تعاون پر خاکسار نہایت ممنون ہے اور ایک خط کے ذریعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے بھی دعا کی درخواست کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر آن آپ کے ساتھ ہو اور اپنے انعامات و فیوض سے نوازتا چلا جائے۔ رمضان کے مبارک ایام میں خصوصی طور پر مجھے اور میرے ساتھ الفضل آن لائن کو پروان چڑھانے والے تمام دوستوں ومستورات کو جن میں سے بعض نے پردہ کے پیچھے رہ کر الفضل کی خدمت کی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ہر انسان دوسرے انسان سے کچھ سیکھتا رہتا ہے۔ خاکسار کو آپ تمام سے ہی کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ فجزا کم اللّٰہ تعالیٰ
خاکسار سے موٴرخہ 23؍مارچ 2023ء سے درج ذیل میل، ٹیلی فون اور واٹس ایپ نمبر ز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
hanifahmadmahmood@hotmail.com
+447376159966
خدا حافظ! کانَ اللّٰہ مَعَکُمْ۔ نَفَّعَ اللّٰہُ بِکُمْ وَ رَفَعَ قَدْرُکُمْ
خاکسار آخر میں الفضل انٹرنیشنل کے کارکنان کے لئے بھی دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے لگائے ہوئے اس درخت کو عمدگی سے پروان چڑھانے کی توفیق دے اور ان کا حامی و مددگار ہو۔ آمین
حنیف محمود
ایڈیٹر
روزنامہ الفضل آن لائن لندن
15؍مارچ 2023ء