اَللّٰهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُوْ فَلَا تَكِلْنِيْٓ إِلٰى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ وَّأَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيْ كُلَّهٗ لَآ إِلٰهَ إِلَّآ أَنْتَ
(سنن ابی داؤد ابواب النوم باب ما یقول اذا اصبح، حدیث: 5090)
ترجمہ: اے اﷲ! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں، تو مجھے ایک لمحہ کے لیے بھی میرے نفس کے حوالے نہ کرنا، اور میرے سارے معاملات درست فرما دے، تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
یہ سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی بہت پیاری دعائے رحمت ہے۔
(مرسلہ: مریم رحمٰن)