• 6 مئی, 2024

مجلس انصاراللہ اسلام آباد، برطانیہ کے مقامی اجتماع کا انعقاد

مجلس انصاراللہ اسلام آباد، برطانیہ کے
مقامی اجتماع کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مجلس انصاراللہ اسلام آباد کا مقامی اجتماع مؤرخہ 2 اپریل، بروز ہفتہ مسرور ہال اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ زعیم صاحب انصاراللہ نور الحق صاحب نے صدر صاحب مجلس انصار اللہ یوکےمکرم ڈاکٹر اعجاز الرحمٰن صاحب سے درخواست کی کہ لوکل اجتماع کے انعقاد کے لئے حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سےراہنمائی حاصل کریں۔ چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت مجلس انصار اللہ اسلام آباد کو لوکل اجتماع اسلام آباد کے مسرور ہال میں رکھنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔اسلام آباد مجلس کا یہ پہلا سالانہ اجتماع ہے جو covid-19 کی وباء کے بعد منعقد ہوا۔

اجتماع کی تیاری کے لئےزعیم صاحب نے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کے ممبران نے اس اجتماع کی تیاری میں بھر پور حصہ لیا۔ امسال سالانہ اجتماع کا موضوع خلافت کی اہمیت اور برکات تھا۔

رجسٹریشن صبح 9 بجے شروع ہوئی جس کے بعد افتتاحی اجلاس زعیم صاحب اعلیٰ مکرم زکریا چوہدری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت، عہد اور نظم کے بعد زعیم صاحب اعلیٰ نے مختصر خطاب کیا جس میں انہوں نے انصاراللہ کو خلافت کی اہمیت اور برکات کے بارہ میں انکی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور اس کے بعد دعا کروائی۔

پہلے اجلاس کے بعد علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ جن میں تلاوت، نظم، فی البدیہہ تقریر، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات شامل تھے۔ علمی مقابلہ جات میں منصفین کے فرائض مکرم میر انجم پرویز صاحب اور مکرم صفدر حسین عباسی صاحب نے ادا کئے۔

تقریباً 1بجے حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور 2 بجے انصار نے اپنے پیارے اما م حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اقتداء میں نماز ظہر ادا کی۔ صدر صاحب انصار اللہ یوکے کی ہدایت پر اختتامی اجلاس کی صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا وقاص احمد صاحب نائب صدر صف دوم نے کی۔ مکرم عبد اللہ واگس ہاؤزر صاحب امیرصاحب جماعت احمدیہ جرمنی نے بھی اختتامی اجلاس میں شرکت فرمائی اور حاضرین سے مختصر خطاب کیا اور دعا کروائی۔ آخر میں مکرم صاحبزادہ مرزا وقاص احمد صاحب نے انعامات تقسیم کئے۔ اجلاس کا اختتام تقریباً ساڑھے تین بجے ہوا۔ حاضرین کی کل تعداد 68 تھی جن میں جماعت کے مرکزی مقامی بزرگان بھی شامل تھے۔

(سلیم الحق خان۔ نمائندہ الفضل آن لائن یوکے)

پچھلا پڑھیں

رمضان کے دوسرے عشرہ مغفرت اور اس میں بخشش طلب کرنے کی مناسبت سے حضرت مسیحِ موعودؑ کی دعائیں

اگلا پڑھیں

فقہی کارنر