• 19 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات ۔ آرا ء ۔ تجاویز

مکرمہ قدسیہ محمود سردار لکھتی ہیں۔

جو ساز سے نکلی ہے وہ صدا سب نے سنی ہے
جو ساز پہ گزری ہے وہ کس دل کو خبر ہے

سب سےپہلے توآپ کا اور تمام کارکنان روزنامہ الفضل لندن آن لائن کا بہت شکریہ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ سب روزانہ جس جذبے،محنت اور قربانی سے “روزنامہ الفضل لندن آن لائن” کو بہترین اوراحسن رنگ میں ہم تک پہنچاتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔اب تو صبح کا آغاز اس جماعتی نامہ بر سے ہوتا ہے جس کا ہر شمارہ روحانی علوم بڑھانے کے ساتھ ساتھ دُنیاوی علم وادب بھی مہیا کر رہا ہے۔ “روزنامہ الفضل لندن آن لائن” نے فاصلوں کو کچھ اس طرح کم کیا ہے کہ پوری دنیا کے افراد جماعت کو اخوت و اپنایت کی لڑی میں پَرو دیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو بہترین جزا سے نوازے اور آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔اللہ تعالیٰ روزنامہ الفضل لندن آن لائن کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔یہ ہر گھر میں اپنی روشنی اسی طرح پھیلاتا رہے۔آمین

مکرمہ نصرت قدسیہ وسیم ۔فرانس لکھتی ہیں۔

گوکہ ساری الفضل ہمیشہ ہی علم وحکمت سے بھری ہوتی ہے۔مگر 14مئی2020ءکے شمارہ میں آگ سے نجات طلب کرنے کی دعائیں اور خود احتسابی نہایت ہی عمدہ اور بہترین مضمون ہیں۔آجکل کے دنوں میں آخری عشرے میں یقیناً فائدے کا باعث ہیں۔اللہ تعالی ہمیں اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

پچھلا پڑھیں

حروفِ مقطعات کی تفسیروتشریح ازحضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ

اگلا پڑھیں

واقفین زندگی کے ساتھ الہٰی تائیدات و نصرت