• 26 اپریل, 2024

کورونا،ہرملک کے اندر!

کیسی یہ وبا آئی ہے ہر ملک کے اندر
ہیں فکر میں سب مفلس و ذی شان و قلندر

انسان گنہگار تھا آئی ہے وبا یہ
طاعون کی طرح موت کو لائی ہے وبا یہ

ناراض ہے انسان کا واحد جو خدا ہے
بڑھ جائے خطا حد سے تو دیتا وہ سزا ہے

خبریں یہ بتاتی ہیں کہ وحشت ہے سبھی جا
مومن کو مگر رب سے فقط رحم کی آشا

آنگن میں رہیں پھول مسرت کی دعا ہے
سچا ہے جو مسلم وہ تو سجدے میں گرا ہے

اس وقت کے لمحات کو توبہ میں گزارو
گر کذب نے جیتا تھا تو اب صدق سے ہارو

مولیٰ سے دعا خاص کرو سب ہی کی خاطر
سوچو نہ کہ بیری تھا کوئی دشمن و شاطر

تحسین کے لائق ہیں مسیحائی سے منسوب
ایسے ہیں یہ انسان جو اللہ کو مرغوب

روشن ہے مبشّر یہ صدی سوچ لے انساں
کیا چاہے ہے اس دہر میں انسان سے رحماں

(شہزادہ قمر الدین مبشر ۔اسکاٹ لینڈ)

پچھلا پڑھیں

حقیقی استغفار

اگلا پڑھیں

حروفِ مقطعات کی تفسیروتشریح ازحضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ