• 20 اپریل, 2024

سیرالیون کے بو ریجن میں اطفال الاحمدیہ کا ریفریشر کورس

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 6 ؍ اپریل کو بو ریجن کے شہر بو ٹاؤن کی مجالس کے اطفال الاحمدیہ کا ایک ریفریشر کورس ناصر احمدیہ سنٹرل مسجد میں ہوا۔

ریفریشر کورس کا باقاعدہ آغاز دن دس بجے تلاوت قرآن کریم وترجمہ سے ہوا۔ جس کے بعد اطفال کا عہد دہرایا گیا۔ نظم کے بعد معززین کا تعارف کروایا گیا۔ جس کے بعد صدرِ مجلس نے پروگرام کا تعارف کروایا۔ مکرم حامد علی بنگورا صاحب، مرکزی مبلغ، مکرم محمود ڈمبویا صاحب، لوکل معلم اور مکرم عدیل احمد صاحب متعلم جامعہ نے اطفال کواطفال الاحمدیہ کے مختلف امور کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر اطفال کے علمی مقابلہ جات بھی ہوئے جن میں مقابلۂ تقریر، حفظِ نماز، دینی معلومات اور حفظِ حدیث کے مقابلے شامل تھے۔ پوزیشن لینے والے اطفال کو انعامات سے نوازا گیا۔

ورزشی مقابلوں میں لمبی دوڑ کا ایک مقابلہ کروایا گیا۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام میں بو شہر کی تمام جماعتوں سے کل 65 ؍ اطفال شامل ہوئے۔ نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: (عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن (سیرالیون))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مئی 2021