• 26 اپریل, 2024

عالمی اپڈیٹ Covid-19

جاپان  نے کئی ممالک سے سفر کی اجازت دے دی/انڈونیشیا میں متأثرین میں اضافہ/کلورو کوین پر مزید تحقیق روک دی گئی/کورونا  کے اجراء پر تحقیقات ہونی چاہئیں/نیپال نے 5 تارکین  وطن کو  ملک بدر کردیا/ڈنمارک کے بارڈر کھل گئے/سپین نے ٹورازم کیلئے امداد کا اعلان کیا/افریقی ملک گیبن میں لاک ڈاؤن سے عوام پریشان/چین کا سب سے پہلے افریقہ کو ویکسین دینے کا اعلان/افریقی ممالک میں جیلوں میں ٹیسٹنگ کٹس پہنچا دی گئیں/اقوام متحدہ نے لیبیا میں خوراک اور لباس تقسیم کئے/بورکینا فاسو انتہائی قحط کا شکار

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :83لاکھ67ہزار                        اموات: 4لاکھ50ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 4015386
یورپ 2452247
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 837497
جنوب مشرقی ایشیا 521582
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 201462
افریقہ 194539

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

درجہ ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2126027 116702 27921
2 برازیل 923189 45241 34918
3 روس 553301 7478 7843
4 ہندوستان 366946 12237 12881
5 برطانیہ 298140 41969 1279
6 جاپان 17668 935 40
افریقہ کل متأثرین:             2لاکھ 68ہزار
اموات: 7 ہزار 2 سو
ریکور ہونے والے : 1 لاکھ23 ہزار (africanews)
درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 80412 1674 4078 49
2 مصر 49219 1850 1363 84
3 نائجیریا 17735 469 587 45
4 الجیریا 11268 799 121 11

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد1لاکھ 21 ہزار سے زائد رہی جبکہ کل تعداد 40لاکھ97ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ92ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں5 لاکھ21ہزار ہے۔جبکہ  میں روس 3 لاکھ13ہزار ہے۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ20ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 5ہزار5سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • جاپان نے  نیوزیلینڈ ، آسٹریلیا کے علاوہ  ویتنام اور تھائی لینڈ سے بھی باشندوں کو سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔جس کا اعلان جاپانی وزیر اعظم نے  کیا ہے(الجزیرہ)
  • انڈونیشیا میں  کورونا متأثرین میں گزشتہ دنوں انتہائی اضافہ دیکھنے میں آیاہے  جس کی تعداد 1331 ہے  جس کے بعد کل تعداد  43 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے ملیریا کی دوا کلوروکوین پر جاری مزید ریسرچ اب روک دی ہے۔ یہ فیصلہ اس دوا کی افادیت میں کمی کی وجہ سے  کیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • امریکہ کے بعد اب برطانیہ اور آسٹریلیاء نے بھی کورونا  کے آغاز اور دیگر معاملات پر تفتیش کا مطالبہ کردیا ہے۔(الجزیرہ)
  • نیپا ل میں بعض تارکین وطن کی جانب سے کورونا  حفاظتی تدابیر   کے خلاف   احتجاج کرنے پر حکومت نیپال نے ان سب کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اطلاق فلائٹ آپریشن کی بحالی کے فورا بعد کردیا جائے گا۔ان تارکین کی تعداد 5 ہے۔ جن میں سے 3 کا تعلق چائنہ جبکہ  آسٹریلیا اور امریکہ سے 1،1ہے۔(الجزیرہ)
  • ڈنمارک نے  27 جون سے   سویڈن اور  پرتگال کے علاوہ اپنے دیگر تمام بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔(الجزیرہ)
  • سپین نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد ٹورازم انڈسٹری کو پہنچے نقصان کی تلافی کیلئے ساڑھے 4 بلین یورو کی امداد دینے کا علان کیا ہے۔جس کا اعلان وزیر اعظم نے حال ہی میں کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • Gabon میں  کورونا کے باعث کئی تجارتیں ماندپڑنے لگی ہیں ، ان میں کیفے اور مختلف مشروبات کی دکانیں بھی شامل ہیں۔ جبکہ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں میں انتہائی تنگ جگہیں اور مقامات ہونے کے باوجود ہم وہاں سے اپنی تجارتیں جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔ اس سے بہتر تھا کہ ہمیں کھلی جگہوں پر موجود دکانوں میں کام کرنے دیا جاتا۔(افریقن نیوز)
  • چین نے  کورونا ویکسین کی دریافت کے بعد سب سے پہلے افریقی ضرورتمند ممالک کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اظہار چینی صدر نے  افریقی رہنماوں کے ساتھ ایک وڈیو کانفرنس میں کیا۔(افریقن نیوز)
  • Central African Republic  کی جیلوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے حال ہی میں جیلوں میں ٹیسٹنگ کٹس مہیا کی گئی ہیں جس پر جیل حکام نے انتہائی شکرگزاری کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔اور کہا ہے کہ اس وبا نے   بارڈر اور رنگ ونسل کی قید سے آزاد ہو کر ہر ایک  طبقہ کو ہی متأثر کیا ہے۔(افریقن نیوز)
  • اقوام متحدہ کے ماتحت ادارے  UNHCR,نے  لیبیا میں متأ ثر ہ افراد میں خوراک اور لباس مہیا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارہ کا تقریبا 10 ہزار گھرانوں کی امدادکا تخمینہ ہے۔(افریقن نیوز)
  • بورکینا فاسو میں ایک طرف کورونا کے باعث متأثرین میں اضافہ ہورہا ہے   وہیں دوسری جانب قحط سالی کا بھی دور دورہ ہے جس وجہ سے عوام انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔اب تک کورنا متأثرین کی تعداد 900 جبکہ اموات 53 ہوچکی ہیں۔(افریقن نیوز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

دل کا برتن نیکیوں سے خالی نہ رہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جون 2020