• 20 اپریل, 2024

نومبائعین کا ایک روزہ ریفریشر کورس

جماعت احمدیہ گیمبیا سے ایک معلم صاحب مکرم المامی بالاجوبیان کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالٰی کے فضل سے خاکسار کو اپنے ریجن (لوئر ریور ریجن) کے ڈسٹرکٹ (نیامنا) میں نومبائعین کا ایک روزہ ریفریشر کورس منعقد کرانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ یہ پروگرام مؤرخہ 08مئی 2022ء بروز اتوار کو بوقت گیارہ بجے شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد دو معلمین کرام نے دس شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریوں کے موضوع پر لوکل زبان میں تقاریر کیں۔اس کے بعد پروگرام کے مہمان خصوصی مکرم مسعود احمد طاہر صاحب، ایریا مشنری نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی گذشتہ انبیاء کے متبعین پر فضیلت کے موضوع پر ایمان افروز واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کے ماننے والے ہیں۔اس لئے ہمارے نمونے بھی آپ ﷺ کے صحابہ کی طرح ہونے چاہئیں۔ اس کے بعد مجلس سوال وجواب ہوئی۔ جس میں سب نے بہت دلچسپی لی یہاں تک کہ یہ مجلس تقریباً دو گھنٹے تک چلی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر ایک نومبائع مکرم عمر کنٹے صاحب نے کہا کہ باوجود اس کے کہ میں نے جماعت کی مخالفت میں بہت کچھ سن رکھا ہے۔ لیکن اگر لوگ جماعت کی اس خوبصورت تعلیم پر عمل کرنا شروع کردیں تو بہترین مسلمان بن جائیں۔اسی طرح ایک دوست بولنگ کیٹا صاحب نے کہا کہ آج سے پہلے ہم گویا پانی میں ڈوبتے چلے جا رہے تھے۔لیکن آج کے پروگرام کے بعد اگر سارا جسم نہیں تو کم از کم ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہماری ایک ٹانگ اب پانی سے باہر ہے اور ہم اب ڈوبنے کے خطرے سے باہر ہیں۔ الحمدللّٰہ

اس کورس میں 5 دیہاتوں سے کل 22 احباب نے شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنا خاص فضل فرمائے اور ہم سب کو حقیقی احمدی بننے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل گیمبیا)

پچھلا پڑھیں

ارشادات حضرت مسیح موعودؑ بابت مختلف ممالک وشہر (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ