• 24 اپریل, 2024

جمہوریہ دی گیمبیا کے نائب صدر وزراء سے ملاقاتیں

جمہوریہ دی گیمبیا کے نائب صدر
عزت مآب سے ملاقات

جماعت احمدیہ کا وفد جس میں مکرم امیر صاحب Baba F. Trawally، محترم محمود احمد طاہر صاحب (نائب امیر اور مشنری انچارج)، نصرت سینئر سیکنڈری سکول کے سابقہ پرنسپل اور ٹوجیرنگ گاؤں کے الکالو محترم (Karamo S. Bojang (R)، ہیومینٹی فرسٹ دی گیمبیابرانچ کے چیئرمین محترم Kawsu Kinteh اور محترم Alagie Gassama شامل تھے، 22 مئی 2022 بروز اتوار دی گیمبیا کے نائب صدر محترم Alieu Badara Joof سے ملاقات کے لیے بانجولنڈنگ (Banjulinding) میں انکی رہائش گاہ پر گئے۔ وفد کی قیادت محترم مکرم امیر صاحب نے کی۔

نائب صدر جمہوریہ دی گیمبیانے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے یونڈم کالج (Yundum College) سے گریجویشن کیا اور گریجویشن کے بعد عزت مآب نے نصرت سینئر سیکنڈری سکول میں پڑھایا۔ بعد ازاں وہ مزید تعلیم کے حصول کے لیے یونیورسٹی چلے گئے۔ بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد نصرت سینئر سیکنڈری اسکول میں تدریس جاری رکھنے کے لیے واپس آگئے۔ انہوں نے 12 سال نصرت سینئر سیکنڈری سکول میں بطور استاد گزارے۔

اس لیے جماعت سے بہت اچھا اور پرانا تعلق ہے۔ وہ ہمارے پاکستانی مشنریوں اور اساتذہ کو جانتے تھے جنہوں نے دی گیمبیا میں خدمات انجام دیں اور انہوں نے مکرم مولانا داؤد احمد حنیف صاحب، مکرم نسیم احمد صاحب، مکرم عقیل احمد صاحب اورمکرم محمد محمود اقبال صاحب کا ذکر خیر کیا۔

عنائب صدر نے وفد کو بتایا کہ مکرم مولانا داؤد احمد حنیف صاحب اور کچھ دوسرے لوگوں نے انہیں فون کیا اور جمہوریہ دی گیمبیا کے نائب صدر کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے جماعت کی خدمات کو سراہا جو کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بیمار اور نادار لوگوں کے درد اور تکالیف کو دور کرنے کے لیے، تعلیم کے شعبے میں قوم کو ان کے مستقبل کی بہتری اور زرعی ترقی کے لیے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ تاکہ ملک میں غذائی قلت کی دوری کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے جماعت اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تہہ دل سے شکر گزاری کا اظہار کیا اور اپنے لیے دعاؤں کی درخواست کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق قوم کی بہترین خدمت کر سکیں اور ملکی ترقی کے لیے دعا کریں۔ انہوں نے جماعت کو ہر حال میں اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

مکرم امیر صاحب نے ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور نائب صدر صاحب کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا سلام اور دعائیں دیں۔ مکرم امیر صاحب نے جماعت کی طرف سے نائب صدرصاحب کو انکی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور انہیں جماعت احمدیہ دی گیمبیا کے آنے والے جلسہ سالانہ میں مدعو کیا۔

مکرم امیر صاحب نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کا ایک نسخہ بھی پیش کیا جس میں کچھ دیگر لٹریچر بھی شامل ہیں جن میں The Philosophy of the Teachings of Islam and World Crisis and Path Way to Peace انگریزی میں اور 3 مقامی ترجمہ شدہ زبانوں Mandika, Fula and Wolof میں بھی نائب صدرصاحب کو پیش کیے گئے۔ لٹریچر کے تعارف کے دوران، نائب صدر صاحب نے یسرناالقرآن کا نسخہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے قرآن پاک کوآسانی سے سیکھنے میں مدد ملے گی اور انہوں نے اس لٹریچر کے لیے مکرم امیر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کا اختتام مکرم امیر صاحب کی اقتداء میں رقت آمیز دعا سے ہوا۔

جمہوریہ دی گیمبیا کے وزیر اطلاعات سے ملاقات

جماعت احمدیہ کا وفد جس میں مکرم امیر صاحب Baba F. Trawally، محترم محمود احمد طاہر (نائب امیر اور مشنری انچارج)، Sainey Gassama اور Alagie Gassama شامل تھے، 20مئی 2022 بروز جمعہ جمہوریہ دی گیمبیا کے وزیر اطلاعات (Mr. Lamin Queen Jammeh) سے ان کے وزارتی دفتر میں ملاقات کے لیے گئے۔ وفد کی قیادت مکرم امیر صاحب کر رہے تھے۔

معزز وزیر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے وزارتی دفتر میں خوش آمدید کہا۔ جماعت کے ساتھ ان کا دیرینہ تعلق ہے اور وہ ملک میں صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں جماعت کی خدمات سے بخوبی واقف ہیں اور انہوں نے ہیومینٹی فرسٹ دی گیمبیا برانچ کے مختلف منصوبوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے جماعت کو اپنی مسلسل حمایت کا یقین دلایا اور اعتراف کیا کہ کچھ لوگ جو اس ملک میں جماعت کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

مکرم امیر صاحب نے ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور انہیںحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا سلام اور دعائیں دیں۔ مکرم امیر صاحب نے جماعت کی طرف سے وزیر صاحب کوانکی حکومت کی حمایت کا یقین دلایا اورجماعت احمدیہ دی گیمبیا کے آنے والے جلسہ سالانہ میں مدعو کیا۔

مکرم امیر صاحب نے قرآن پاک کا ایک نسخہ انگریزی ترجمہ کے ساتھ کچھ دیگر لٹریچر کے ساتھ بھی پیش کیا جس میں The Philosophy of the Teachings of Islam and World Crisis and Path way to Peace انگریزی میں اور 3 مقامی ترجمہ شدہ زبانوں Mandika, Fula and Wolof میں وزیر صاحب کو پیش کیے گئے۔ انہوں نے مکرم امیر صاحب کی طرف سے پیش کیے گئے لٹریچر پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس کا اختتام مکرم امیر صاحب کی اقتداء میں رقت آمیز دعا سے ہوا۔

جمہوریہ دی گیمبیا کے ٹرانسپورٹ ورکس
اور انفراسٹرکچر کے وزیر سے ملاقات

جماعت احمدیہ کا وفد جس میں محترم مکرم امیر صاحب Baba F. Trawally۔ محترم محمود احمد طاہر (نائب امیر اور مشنری انچارج)، Sainey Gassama اور Alagie Gassama شامل تھے، 20 مئی 2022 بروز جمعہ جمہوریہ دی گیمبیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ورکس اینڈ انفراسٹرکچر جناب (Mr. Ebrima Sillah) سے ان کے وزارتی دفتر میں ملاقات کے لیے گئے۔ وفد کی قیادت مکرم امیر صاحب کر رہے تھے۔

معزز وزیر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے وزارتی دفتر میں خوش آمدید کہا۔ جماعت کے ساتھ ان کا دیرینہ تعلق ہے اور وہ ملک میں صحت، تعلیم، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں جماعت کی خدمات سے بخوبی واقف ہیں۔ انہیں یوکے کے 2019ء کے جلسہ سالانہ کے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزسے ملاقات کا موقع بھی ملا اور حضور انور نے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ برکتوں کی دعا فرمائی اور اب انہیں ایک بڑا وزارتی عہدہ نصیب ہوا ہے۔

عزت مآب وزیر نے جماعت کو درپیش زمینی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور یہ بھی کہا کہ وہ ملک میں ہیومینٹی فرسٹ ہسپتال کے لیے زمین فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

مکرم امیر صاحب نے ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور عزت مآب وزیر کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا سلام اور دعائیں پہنچائیں مکرم امیر صاحب نے جماعت کی طرف سے وزیر صاحب کوانکی حکومت کی حمایت کا یقین دلایا اورجماعت احمدیہ گیمبیا کے آنے والے جلسہ سالانہ میں مدعو کیا۔

مکرم امیر صاحب نے قرآن پاک کا ایک نسخہ انگریزی ترجمہ کے ساتھ کچھ دیگر لٹریچر کے ساتھ بھی پیش کیا جس میں The Philosophy of the Teachings of Islam and World Crisis and Path way to Peace انگریزی میں اور 3 مقامی ترجمہ شدہ زبانوں Mandika, Fula and Wolof میں وزیر صاحب کو پیش کیے گئے۔ انہوں نے مکرم امیر صاحب کی طرف سے پیش کیے گئے لٹریچر پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس کا اختتام مکرم امیر صاحب کی اقتداء میں رقت آمیز دعا سے ہوا۔

(رپورٹ: محمد ظہیر احمد۔ نمائندہ الفضل آن لائن گیمبیا)

پچھلا پڑھیں

ارشادات حضرت مسیح موعودؑ بابت مختلف ممالک وشہر (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ