• 2 مئی, 2025

عیسیٰ کو چرخ پہ نہ بٹھاتے تو خوب تھا (کلام حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ)

عیسیٰ کو چرخ پہ نہ بٹھاتے تو خوب تھا
احمدؐ کو خاک میں نہ سلاتے تو خوب تھا

زندہ خدا سے دل کو لگاتے تو خوب تھا
مردہ بتوں سے جان چھڑاتے تو خوب تھا

قصے کہانیاں نہ سناتے تو خوب تھا
زندہ نشان کوئی دکھاتے تو خوب تھا

اپنے تئیں جو آپ ہی مسلم کہا تو کیا
مسلم بنا کے خود کو دکھاتے تو خوب تھا

تبلیغ دین میں جو لگادیتے زندگی
بے فائدہ نہ وقت گنواتے تو خوب تھا

دنیا کی کھیل کود میں ناصر پڑے ہو کیوں
یاد خدا میں دل کو لگاتے تو خوب تھا

(حیات ناصر صفحہ59۔60 زمانہ طالبعلمی کی ایک نظم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 اگست 2020

اگلا پڑھیں

درخواست دعا