• 8 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

نایاب ہوتے پانی کی ہمیں قدر کرنی چاہئے

ہماری جرمن ہمسائ چند روز قبل بات چیت کرتے ہوئے فرمانے لگی کہ اوپرکے فلیٹ میں میری دوست چھٹیوں پہ جاتے وقت اپنے گھر کی چابی مجھے دے جاتی ہیں۔ ان کے واش روم میں میں نے دیکھا کہ ٹب کے نل سے وقفے وقفے سے پانی کا قطرہ گرتا رہتا ہے تو میں بالٹی نیچے رکھ آتی ہوں۔ جب بھر جاتی ہے تو فلیٹس کے سامنے لگے پھولوں پودوں کو دے دیتی ہوں۔ اسی طرح سبزی چاول وغیرہ دھونے سے بھی جو پانی نکلتا ہے وہ پھولوں پودوں میں ڈال دیتی ہوں۔ یہ فائدہ بھی ہے اور کفایت شعاری بھی۔ ہمیں بھی نایاب پانی کی قدر کرنی چاہئے۔

(مبارکہ شاہین۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

انیسواں نیشنل ریفریشر کورس و تربیتی کلاس دی گیمبیا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 اگست 2022