• 23 اپریل, 2024

سیمینار جامعۃ المبشرین گھانا

سیمینار بعنوان ’’خلافت‘‘
جامعۃ المبشرین گھانا

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا کو مؤرخہ 24 جولائی 2021ء کو سیمینار ’’خلافت‘‘ کروانے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔ یہ پروگرام جامعہ کے ہال میں منعقد ہوا۔؎

اس پروگرام کی صدارت مکرم و محترم مولوی الحسن الحسن احمد صاحب استاذ جامعۃ المبشرین گھانا نے کی۔ اس پروگرام کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
پروگرام کا آغاز گھانا سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم سعید عیسیٰ آکوا نے سورۃ النور کی آیات 52 تا 58 کی تلاوت قرآ ن کریم سے کیا اور ان آیات کا انگریزی زبان میں ترجمہ پیش کیا۔ پھر عزیزم یوسف اوسئی نورالدین نے ’’خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری‘‘ اردو نظم ترنم کے ساتھ پیش کی۔ اس کے بعد انگریزی زبان میں تین تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر عزیزم سیکو بومونے کی جس کا عنوان ’’خلافت احمدیت کے متعلق رؤیا و کشوف‘‘ تھا۔ پھر دوسری تقریر ’’خلافت ازروئے قرآن و حدیث‘‘ کے موضوع پر عزیزم اوبنگ محمد نے کی۔اور پھر گھانا سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ڈگبانی زبان میں خلافت کے حوالہ سے ایک نظم پیش کی اور تیسری تقریر ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ کے موضوع پر مکرم مولوی رضوان کوثر صاحب استاذ جامعۃ المبشرین گھانا نے کی جس میں آپ نے بڑے احسن انداز میں قرآن کریم، احادیث اور حضرت مسیح موعود ؑ کے ارشادات کی روشنی میں خدا تعالیٰ کے انتخاب خلافت پر سیر حاصل بحث کی۔ پھر طلباء کو سوالات کا موقع دیا گیا جس میں انہوں نے خلافت کے متعلق سوالات کیے اورہال میں موجود پرنسپل صاحب اور دیگر اساتذہ نے ان سوالات کے جوابات دیے۔ اور اس کے بعد سیکرٹری مجلس ارشاد نے تمام مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور صدر مجلس نے دعا کروا کر اس پروگرام کا اختتام کروایا۔

(رپورٹ۔ فہیم احمد خادم۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ