• 18 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

رکوع کے بعد قیام کی دعا

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ جب (رکوع سے کھڑے ہوتے وقت) سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہتے یعنی سن لی اللہ نے اُس کی جس نے اُس کی تعریف کی تو یہ دعا پڑھتے تھے:

اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمدُ

(بخاری کتاب الصلٰوۃ)

ترجمہ: اے اللہ! میرے ربّ سب تعریف تیرے لئے ہے۔

حضرت رفاعہؓ بن رافع زرقی بیان کرتے ہیں کہ ایک دن ہم نے نبی کریمؐ کے پیچھے نماز ادا کی جب آپؐ نے رکوع سے سَر اُٹھایا اور سَمِعَ اللّٰہُ لِمَن حَمِدَہٗ کہا تو ایک شخص نے کہا رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ

(بخاری کتاب صلٰوۃ)

ترجمہ: اے ہمارے ربّ! تیرے لئے ہی ہرقسم کی تعریف ہے ایسی تعریف جو بہت زیادہ ہے اورپاک ہے جس میں بہت برکت ہے۔

نبی کریمﷺ نے نماز کے بعد فرمایا کہ مَیں نے تیس سے زیادہ فرشتوں کو اِن کلمات کو لکھنے کے لئے لپکتے دیکھا کہ اِسے کون پہلے لکھتا ہے؟

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ61-62)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

دنیا کا امیر ترین شخص

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 اکتوبر 2022