• 26 اپریل, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالى نے مؤرخہ 4نومبر2021ء بروز جمعرات 12بجے دوپہر اسلام آباد مىں ذىل کے نماز جنازہ پڑھائے۔

نماز جناز ہ حاضر

مکرمہ ڈاکٹر قىصر جہاں صاحبہ اہلىہ مکرم ڈاکٹر سردار حمىد احمد صاحب (ىوکے)

ىکم نومبر 2021ء کو بقضائے الہٰى وفات پاگئىں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت سىد مىر احمد حسن صاحب برىلى صحابى حضرت مسىح موعودعلىہ السلام کى پوتى تھىں۔ حضرت مصلح موعود ؓ جب بھى دہلى تشرىف لے جاتے تو ان کو حضورؓ کى خدمت کى سعادت ملتى رہى۔ مرحومہ کو اللہ تعالىٰ کے فضل سے نصرت جہاں سکىم کے تحت گھانا اور نائىجىرىا مىں 1974ء سے 1986ء تک احمدىہ ہسپتالوں مىں خدمت کا موقع ملا۔ بہت محنت اور خوش اسلوبى سے سے مرىض عورتوں اور بچوں کى نگہداشت کى ذمہ دارى کو نبھاىا۔آپ کى ىہ خوبى تھى کہ سال شروع ہونے پر اپنے تمام چندے فورى طو ر پر ادا کردىتى تھىں۔  خلافت اور نظام جماعت کے ساتھ بے حد عقىدت اور احترام کا تعلق تھا۔ مرحومہ موصىہ تھىں۔ پسماندگان مىں مىاں کے علاوہ  4بىٹے شامل ہىں۔

نماز جناز ہ غائب

-1مکرمہ شفقت نصىر صاحبہ بنت مکرم راجہ بشىر الدىن احمد صاحب

30 اگست 2021ء کو بقضائے الٰہى وفات پا گئىں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کى پابند ، تہجد گزار ، مالى تحرىکات مىں بھر پور حصہ لىنے والى اور خلافت کى سچى عاشق تھىں۔مرحومہ موصىہ تھىں اور زندگى مىں ہى حصہ جائىدا د اور تمام واجبات ادا کردىئے تھے۔

-2مکرم فضل محمد امىن کپورتھلوى صاحب

 9 اکتوبر 2021ءکو87سال کى عمر مىں بقضائے الٰہى وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم باجماعت نمازوں کے پابند ، تہجد گزار ، مہمان نواز ، غرىب پرور، نرم مزاج اور ہمدرد انسان تھے ۔گوجر خان مىں مختلف تنظىمى اور جماعتى عہدوں پر خدمت کى توفىق پائى ۔مرحوم موصى تھے ۔پسماندگان مىں تىن بىٹے اور دو بىٹىاں شامل ہىں۔

-3مکرمہ زرىنہ  بىگم صاحبہ اہلىہ مکرم  محمد على خان صاحب

 10 اکتوبر 2020ء کو بقضائے الٰہى وفات پا گئىں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ بہت عبادت گزار، صابرہ شاکرہ ، ہمدرددل رکھنے والى اىک نىک اور مخلص خاتون تھىں۔مرحومہ اللہ کے فضل سے موصىہ تھىں۔ پسماندگان مىں سات بىٹے اور تىن بىٹىاں شامل ہىں ۔آپ مکرم برہان الدىن احمد صاحب (کارکن مرزا شرىف احمد فاؤنڈىشن۔ اسلام آباد ) کى ساس تھىں۔

-4مکرمہ امۃ المجىد صاحبہ اہلىہ مکرم عبد العظىم صاحب مرحوم

 16 اکتوبر 2021ءکو بقضائے الٰہى وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ پنجوقتہ نمازوں کى پابند ، تہجد گزار ، صابرہ شاکرہ ،باقاعدگى سے  قرآن کرىم کى تلاوت  کرنے والى اىک نىک، مخلص اور باوفا خاتون تھىں۔خلافت سے بے پناہ عقىدت اور محبت کا تعلق تھا ۔ خطبہ جمعہ اور اىم ٹى اے کے پروگرام  باقاعدگى سے سنتى تھىں۔چندہ جات مىں باقاعدہ اور اللہ کے فضل سے موصىہ تھىں۔پسماندگان مىں تىن بىٹے اور پانچ بىٹىاں  شامل ہىں۔آپ کے اىک بىٹے  مکرم جمىل احمد تبسم صاحب مبلغ سلسلہ آجکل رشىا  مىں خدمت کى توفىق پارہے ہىں ۔

-5مکرم چوہدرى عناىت اللہ صاحب

 11 اکتوبر 2021ء کو بقضائے الٰہى وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم باجماعت نمازوں کے پابند، دىن کو دنىا پر مقدم رکھنے والے، متوکل على اللہ ،چندوں مىں باقاعدہ اور ہر تحرىک  مىں بڑھ چڑھ کر حصہ لىنے والےاىک نىک اور مخلص انسان تھے۔ تبلىغ کا کوئى موقع ہاتھ سے نہ جانے دىتے تھے۔مرحوم اللہ کے فضل سے موصى تھے ۔

-6مکرم عبد الحئى خان مندرانى صاحب ابن مکرم  محمد مسعود خان صاحب

 22 اگست 2021ء کو 88سال کى عمر مىں وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ بستى مندرانى اور تونسہ مىں صدر اور سىکرٹرى مال  کے طور پر خدمت کى توفىق پائى ۔نمازوں کے پابند ، تہجد گزار ،قرآن کرىم کى باقاعدگى سے تلاوت کرنے والے، دعا گو اور نافع الناس وجود تھے۔اپنے پرائے مىں کبھى تفرىق  نہىں کى۔ اسى لئے غىر از جماعت بھى آپ کو  اىک  اچھے انسان  کے طور پر ىاد کرتے ہىں ۔خلافت سے دلى وابستگى  کا تعلق تھا۔ ہر تحرىک مىں بڑھ چڑھ کر حصہ لىتے تھے۔مرحوم موصى تھے۔

-7مکرمہ سلمىٰ خاتون صاحبہ اہلىہ مکرم پروفىسر شاہد خلىل صاحب

 28 اگست 2021ء کو 74سال کى عمر مىں وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اسلام آباد شفٹ ہونے کے بعد صدر لجنہ مارگلہ ٹاؤن کے طور پر خدمت کى توفىق پائى۔ بچوں کو قرآن کرىم ناظرہ پڑھانے کا بھى موقع ملا۔ نمازوں کے علاوہ تہجد کى بھى پابند تھىں ۔قرآن کرىم کى تلاوت کے وقت ساتھ تفسىر بھى پڑھتىں ۔ حضرت مسىح موعود کى کتب کے مطالعہ کا شوق تھا ۔مرحومہ موصىہ تھىں۔

-8مکرمہ لطىفاں بى بى صاحبہ اہلىہ مکرم محمد شفىع صاحب

 6ستمبر2021ءکو 81سال کى عمر مىںوفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے کوٹ دىالداس مىں صدر لجنہ کے طور پر خدمت کى توفىق پائى ۔ صوم وصلوۃ اور تہجد کى پابند، اىک ہمدرد اور نىک خاتون تھىں۔ خلافت سے انتہائى عقىدت اور محبت کا تعلق تھا۔مرحومہ موصىہ تھىں۔

-9مکرمہ رقىہ بىگم صاحبہ اہلىہ مکرم بشىر احمد گلبرگى صاحب (ىادگىر کرناٹک۔انڈىا)

 5 مئى 2021ءکو 87سال کى عمر مىں وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کى پابند ، تلاوت قرآن کرىم مىں باقاعدہ،خلافت کى وفادار، غرىب پروراور خدا کى رضا پر راضى رہنے والى اىک نىک خاتون تھىں۔ مرحومہ موصىہ تھىں۔ پسماندگان مىں پانچ بىٹے اور چار بىٹىاں شامل ہىں۔ آپ کے اىک بىٹے مکرم ظفر احمد صاحب گلبرگى مربى سلسلہ دفتر خدام الاحمدىہ بھارت مىں خدمت بجالارہے ہىں ۔

 اللہ تعالىٰ تمام مرحومىن سے  مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہىں اپنے پىاروں کے قرب مىں جگہ دے۔اللہ تعالىٰ ان کے لواحقىن کو صبر جمىل عطا فرمائے اور ان کى خوبىوں کو زندہ رکھنے کى توفىق دے۔آمىن

ادارہ الفضل تمام مرحومىن کے لواحقىن سے تعزىت کرتا ہے۔ اللہ ان تمام کى مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمىل دے۔ آمىن

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین جولائی 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ