• 16 اپریل, 2024

سلام کرنے کی عادت

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’یہ عادت ایسی ہے جس کو بہت پختہ کر لیناچاہئے۔ ہر چھوٹے بڑے کو سلام کہیں۔ مجھے یاد ہے قادیان میں تو یہ ایسا رواج تھا کہ ہمارے استاد حافظ صاحب دور سے بھینس کے قدموں کی آواز بھی سنتے تھے تو سلام کہہ دیا کرتے تھے ۔ نظر تو آتا نہیں تھا کون ہے مگر چاپ سن کر اس لئے سلام کرنے میں جلدی کرتے تھے کہ پہلے مجھے ثواب مل جائے۔ پس آپ بھی سلام کرنے میں جلدی کیا کریں اور اس کا ثواب حاصل کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزائے عظیم عطافرمائے۔‘‘

(خطبہ جمعہ مورخہ 23جولائی 1999ء)

پچھلا پڑھیں

ہیومینیٹی فرسٹ جرمنی کی ڈونیشن سے بلغاریہ میں ایک پراجیکٹ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 نومبر 2021