• 9 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں :
اگر تمہاری سچے دل سے یہ خواہش ہے کہ تم بھی ان کامیابیوں میں حصہ لو اور تمہیں بھی کوئی مقام حاصل ہو جائے تو ہماری نصیحت ہے کہ تم اپنے رب کو ماٰب بنا لو۔ اور لوٹ لوٹ کر خدا کی طرف جاؤ۔ تمہیں ذرا بھی فراغت نصیب ہو۔تو تمہارا فرض ہے کہ اللہ تعالی کے ذکر میں مشغول ہو جاؤ۔ اس سے اپنی محبت بڑھاؤ۔ اس کی طرف دوڑ دوڑ کر جاؤ۔ اور اس کو اپنی جائے پناہ قرار دو۔ صرف پانچ وقت کی نمازیں اور تیس دن کے روزے انسان کے کام نہیں آتے بلکہ ہر وقت خداتعالی کی طرف متوجہ رہنا اور انسان کا بار بار اس کی طرف لوٹنا۔ یہ چیز ہے جو انسان کے کام آیا کرتی ہے۔

(تفسیر کبیر جلد ہشتم سورہ النبا صفحہ64)

پچھلا پڑھیں

ہیومینیٹی فرسٹ جرمنی کی ڈونیشن سے بلغاریہ میں ایک پراجیکٹ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 نومبر 2021