• 18 مئی, 2024

جب تم حیا نہیں کرتے تو پھر تم جو چاہو کرو

حضرت ابو مسعودؓ انصاری بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا پہلی نبوت کے کلام سے جو لوگوں نے محفوظ رکھا یہ بھی ہے کہ جب تم حیا نہیں کرتے تو پھر تم جو چاہو کرو۔

(بخاری کتاب الادب باب اذا لم تستحی فاصنع ماشئت6120)

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا بے حیائی جس چیز میں بھی ہو اسے بد نما بنا دیتی ہے اور حیا جس چیز میں بھی ہو اسے خوبصورت بنادیتی ہے۔

(ترمذی کتاب البر والصلۃ باب ما جاء فی الفحش و التفحش1974)

پچھلا پڑھیں

آ رہی ہے اب دما دم یہ ندائے آسماں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 نومبر 2022