• 29 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

دُعا میں رقّت حاصل کرنے کی دُعا

حضرت عبداللہ ؓ اپنے والد حضرت عمرؓ بن الخطاب سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ عَیْنَیْنِ ھَطَّالَتَیْنِ تَشفِیَانِ الْقَلْبَ بِذُرُوْفِ الدُّمُوْعِ مِنْ خَشْیَتِکَ قَبْلَ اَنْ تَکُوْنَ الدُّمُوعُ دَمًا وَالْاَجْرَاسُ جَمرًا

(کتاب الدعاء جلد3 صفحہ1480 لطبرانی 360ھ)

ترجمہ:- اے اللہ! مجھے برسنے والی آنکھیں عطا کر دے جو تیری خشیت میں آنسوؤں کے بہنے سے دل کو ٹھنڈا کر دیں پہلے اس سے کہ آنسو خون بن جائیں اور پتھر انگارے بن جائیں۔ (یعنی روز جزا سزا سے پہلے)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ76)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

آ رہی ہے اب دما دم یہ ندائے آسماں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 نومبر 2022