• 19 مئی, 2024

حمدِ باری تعالیٰ

قلم جو اس گھڑی رفتار میں ہے
تری حمد و ثنا اشعار میں ہے

جو پل میں طور کو بھی خاک کر دے
تجلّی وہ ترے دیدار میں ہے

بقا حاصل ہے تجھ کو میرے مولا
فنا سب کو ترے سنسار میں ہے

نمایاں ہے تری قدرت خدایا
کرم تیرا مرے افکار میں ہے

نبیؐ میرا تری تخلیقِ اعلیٰ
کمالِ فن ترے شہکار میں ہے

وہی واحد ہے مالک سب کا بشریٰؔ
سبھی اُس کا ہے جو سنسار میں ہے

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

پچھلا پڑھیں

دعاؤں کی تازہ تحریک

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ